خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 751 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 751

خطابات مریم 751 پیغامات یا نہیں۔اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر علم کا کیا فائدہ۔موجودہ حالات میں آپ نے اپنے آپ تو کو ایسا ہی بنانا ہے جس کی تعلیم اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دی ہے جس کا نمونہ آنحضرت نے چودہ سو سال پہلے دکھایا تھا اور جس تعلیم کو پھر پھیلانے کے لئے حضرت مسیح موعود کی بعثت ہوئی۔میری بہنو! بہت ضرورت ہے کہ آپ کی زندگیاں قرآن کی تعلیم اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات کے مطابق گزریں۔اپنی زندگی کی قدر کریں اس کا ایک لمحہ نہ ضائع ہونے دیں اور اپنی سب طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہوں آپ اس کے کہے پر چلنے والیاں ہوں اس کی راہ میں قربانی دینے والیاں ہوں اس کی رضا اور اس کا پیار حاصل کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 17-5-1986