خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 734 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 734

خطابات مریم 734 پیغامات ہر لفظ ہر حکم پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں یہاں تک کہ ہماری زندگیوں میں اسی طرح قرآن جاری ہو جائے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت عائشہ نے فرمایا تھا كَانَ خُلُقُهُ القُرآن یعنی جو آپ تعلیم دیتے تھے دنیا کو اُس پر خود عمل کرتے تھے۔آپ کے اخلاق وہی تھے جن کی تعلیم قرآن مجید دیتا ہے پس قرآن مجید کی تعلیم کی اشاعت جماعت احمدیہ کے قیام کا سب سے بڑا مقصد ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے آپ میں سے ہر ایک کو قرآن مجید با ترجمہ آنا چاہئے۔یہ کام ایک دن میں نہیں ہوگا بلکہ ایک سکیم بنائیں کہ کتنے عرصہ میں کتنا قرآن مجید کا ترجمہ ہم سکھا سکتے ہیں اور اس کے لئے کیا کیا ذرائع اختیار کئے جائیں۔اب تو کیسٹ کے ذریعہ پڑھانا آسان ہو گیا ہے۔جہاں کوئی ترجمہ سکھانے والا نہ ملے آپ کی زبان میں تھوڑا تھوڑا ترجمہ تفسیر کے ساتھ آپ کے مربی سبق بنا کر ٹیپ کر دیں اور اس کی نقل ہر گھرانے تک پہنچا دی جائے پھر جب وہ اچھی طرح یاد کر لیں تو دوسرا سبق پھر تیسرا اس طرح قدم آگے بڑھاتی جائیں۔ہر سال پیغام مانگنے کے ساتھ آپ لوگ اپنی رپورٹ بھی دیا کریں کہ گزشتہ سال آپ نے یہ پیغام دیا تھا ہماری لجنہ نے کس حد تک اس پر عمل کیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ