خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 735 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 735

خطابات مریم 735 پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1985ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عزیز بہنو! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه۔پیغامات اس مختصر سے پیغام کے ذریعہ آپ کے جلسہ میں شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ جلسہ کو کامیاب کرے اور جلسہ منعقد کرنے کا مقصد پورا ہو۔جلسہ کے انعقاد کی دو بڑی غرضیں ہیں ایک تو یہ کہ احمدیت کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچایا جائے اور دوسرے اپنوں کی تربیت اور آئندہ کے لئے ترقی کرنے کی تجاویز۔خدا کرے آپ کی آوازوں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالے وہ مضامین سمجھائے جو دوسروں پر اثر کرنے والے ہوں۔پھر آپ کا عمل بھی ایسا ہو کہ آپ کو دیکھ کر ہر ایک آپ کو دنیا میں سب سے بالا سمجھے اور یقین رکھے کہ یہی ہیں جو حقیقی اسلام پر عمل کرنے والے ہیں اس کے لئے اپنی تربیت کریں اور دیکھیں آپ کا جو دعویٰ ہے اس پر آپ کا عمل بھی ہے یا نہیں کوئی آپ کے عمل میں سے ایسا تو نہیں جو قرآن کی تعلیم کے خلاف ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادت کے خلاف تو نہیں اگر آپ کا اپنا عمل قرآن اور حدیث کے مطابق نہیں تو دوسروں کی تربیت آپ کیا کریں گی پھر آئندہ ترقی کے لئے آپ نے اپنی اگلی نسل کو بھی محفوظ رکھنا ہے وہ دجالی تہذیب کی چکا چوند سے متاثر نہ ہو جائیں اس ملک میں رہتے ہوئے بھی وہ اپنی تہذیب اپنی تعلیم کو نہ بھولنے یا ئیں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت زندگی اور اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے بہت دعا کریں۔وہی مقصد آپ سب نے اپنے اپنے ممالک میں حاصل کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے جو وعدے کئے ہیں جو بشارتیں دی ہیں وہ تو بہر حال پوری ہونی ہیں ہماری کمزوریاں ان کے پورا ہونے میں روک نہ بنیں اس لئے یہی وقت ہے جس میں ہم نے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہے تا جلد سے جلد اللہ تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر سکیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ