خطابات مریم (جلد دوم) — Page 733
خطابات مریم 733 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ نبی 1985ء پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شامل ہو رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت مبارک کرے اور آئندہ ترقی کے لئے ایک نئی منزل ثابت کرے اور اس طرح ترقی کرتے ہوئے آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔ابھی تک آپ کی لجنہ اماءاللہ منظم بھی نہیں ہوئی اس نے ان مقاصد کو سامنے نہیں رکھا جس کے لئے لجنہ اماء اللہ کا قیام کیا گیا تھا اس لئے ان میں تربیت کی بہت کمی ہے لجنہ اماءاللہ کا قیام اس لئے کیا گیا تھا کہ جماعت کی ترقی میں وہ نمایاں حصہ لے سکیں اور مردوں کے قدم بقدم تبلیغ تربیت میں حصہ لے سکیں۔اسی طرح حضرت مصلح موعود نے اپنی ایک تقریر میں احمدیت کی عمارت کی ایک دیوار لجنہ اماءاللہ کو قرار دیا تھا۔جماعت کا کوئی حصہ بھی کمزور ہوگا تو جماعت ترقی نہیں کر سکے گی اور جب کوئی کام کریں اس کا نتیجہ دیکھیں بچہ امتحان دیتا ہے اگر فیل ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے اس نے سارا سال صحیح محنت نہیں کی۔اگر آپ کے کام کا نتیجہ نہیں نکلتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اس کے لئے صحیح محنت نہیں کی۔پس ضروری ہے کہ جو بھی پروگرام اپنی ترقی تعلیم اور تربیت کے آپ بنا ئیں دیکھیں ان کا نتیجہ نکلا ہے یا نہیں۔جب دنیوی کام بے نتیجہ نہیں ہوتے تو کس طرح سمجھ لیا جائے کہ اخلاقی اور روحانی کام بغیر نتیجہ کے ہو سکتے ہیں۔صحیح عمل کے لئے علم کا ہونا ضروری ہے اس علم کا خزانہ صرف اور صرف قرآن مجید ہے۔کیا آپ کی ہر عورت قرآن مجید ناظرہ صحیح پڑھ سکتی اور اس کا ترجمہ جانتی ہے۔اگر نہیں تو اس کام کو کریں ایک سکیم کے ماتحت کہ اتنے عرصہ میں آپ ہر عورت ہر بچی کو اس کی عمر کے مطابق قرآن مجید ناظرہ اور ترجمہ پڑھا دیں گی۔جب تک سیڑھی کے پہلے قدم پر آپ پاؤں نہیں رکھیں گی او پر تک کیسے پہنچ سکتی ہیں۔یہ تو پہلا زینہ ہے ترقی کا پھر جب پڑھ لیں تو ساتھ ساتھ اس بات کو دیکھیں کہ قرآن کے