خطابات مریم (جلد دوم) — Page 681
خطابات مریم 681 پیغامات سکھیں۔پر عمل کرنے والے ہوں اور اس کے لئے بہت ضروری ہے کہ خود قرآن مجید کا ترجمہ مطالب پر غور کریں تدبر کریں۔ہمیں علم ہو کے قرآن میں کن باتوں کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کن باتوں کے کرنے سے روکا گیا ہے۔جب تک علم نہ ہو عمل ممکن نہیں اور عمل کے بغیر نہ اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کر سکتی ہیں نہ اپنا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔اس کے لئے قرآن پڑھیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پڑھیں اور ان کے مطابق زندگیاں گزاریں۔ہمارے قول اور عمل میں کوئی تضاد نہ ہو۔کوئی بدعت ہمارے صاف ستھرے معاشرے میں جنم نہ لے۔ہماری زندگیاں قرآن کریم کی تعلیم اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات کے مطابق گزریں۔ہم اس عہد بیعت کو پورا کرنے والیاں ہوں جو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر باندھا ہے کہ جو آپ نیک کام بتائیں گے اس پر عمل کریں گی۔میری بہنو اور بچیو! غلبہ اسلام کا سورج چڑھ چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ نصف النہار پر پہنچ جائے گا مگر بڑے بد قسمت ہوں گے ہم اگر ہماری کوششوں اور قربانیوں کا لہواس میں شامل نہ ہو۔بہت ضرورت ہے اپنی نئی نسل کو دینی تعلیم سے روشناس کروانے اور ان میں دین کی محبت پیدا کرنے دین کے لئے قربانیاں دینے کا شوق پیدا کرنے کی ، ہماری بچیاں بڑی ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کر سکیں اور نسل کے بعد نسل قربانیاں دیتی چلی جائے جب تک کہ اسلام ساری دنیا میں غالب نہ آ جائے۔حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت کریں کہ اطاعت ہی اسلام کے احکام کی ماں ہے اور اطاعت سے ذرا بھی اعتراف کرنے والا صحیح راستہ بھٹک سکتا ہے۔اس کا سبق جومحور ہے اسلام کی تعلیم کا اطیعوا اللهَ وَاطیعوا الرسول میں دیا گیا ہے یہی آیت نظام کی پابندی کا سبق دیتی ہے جو نظام جماعت میں قائم ہے خواہ انصار اللہ کا یا صرف ناصرات کا یا خدام الاحمدیہ کا یا اطفال الاحمدیہ کا سب جماعت کے ہی حصے میں اور ہر تنظیم کے لئے اپنے اپنے عہدہ داروں کی مکمل اطاعت لازمی ہے۔کیونکہ وہ خلیفہ وقت کی منظوری سے مقرر کئے جاتے ہیں اور ان کی