خطابات مریم (جلد دوم) — Page 680
خطابات مریم 680 پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ قادیان 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وعلى عبده المسيح الموعود میری عزیز بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے سالانہ اجتماع کو با برکت کرے اور اس کی اغراض کو پورا کرے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض آپ کو الہاماً يُــخـــي الـديـن وَيُقِيمُ الشَّرِيعَة بیان فرمائی تھی یعنی آپ دین اسلام کو پھر سے زندہ کریں گے۔اسلام کا مکمل غلبہ آپ کے ذریعہ ہو گا اور شریعت اسلامیہ کا قیام بھی آپ کے ذریعہ سے ہو گا۔چنانچہ اسلام کی سر بلندی کے لئے جو کچھ آپ نے کیا وہ ایک کھلی حقیقت ہے۔یہ مقصد آپ کے خلفاء اور آپ کی جماعت کا ہے آپ کے بعد آنے والے خلفاء اپنی ساری طاقتیں اسی مقصد کے لئے خرچ کرتے رہے ہیں اور خدا تعالیٰ ان کے ذریعہ سے تمکنت دین عطا فرما تا رہا ہے۔سپین کی مسجد کی تعمیر اور افتتاح تمکنت دین کی ایک بین دلیل ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اور جماعت کے مفید رکن بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے سامنے ہر وقت یہ مقصد ر ہے کہ غلبہ اسلام کی مہم میں ہمارا بھی حصہ ہو۔ان بشارتوں سے ہمیں بھی حصہ ملے جو حضرت مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے دی تھیں۔اس کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہمارا خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق ہو جس میں کوئی رخنہ حائل نہ ہو سکے۔بغیر مضبوط تعلق کے ہم ترقی نہیں کر سکتے احمدیت کی ترقی خلافت کے ساتھ وابستہ ہے یہ مضمون ہمیشہ ذہن نشین رہنا چاہئے اور بچوں کو ذہن نشین کرواتے رہنا چاہئے۔پھر دین کے غلبہ کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود دین پر عمل کریں۔اس طرح کہ قرآن مجید