خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 682 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 682

خطابات مریم 682 پیغامات اطاعت کرنا خلیفہ وقت کی اطاعت کرنا ہے۔پس میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اپنی ذمہ داریوں کو اٹھانے کی پوری پوری توفیق عطا فرمائے۔بہت دعائیں کریں غلبہ اسلام حضرت خلیفہ اصیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی اپنے مقاصد میں کامیابی کی اور ساری جماعت کے لئے ہم اپنے مقاصد کو حاصل کر سکیں اور ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔آمین خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ