خطابات مریم (جلد دوم) — Page 670
خطابات مریم 670 پیغامات ہمیں سوگوار کر گیا۔انہوں نے 17 سال میں جو عظیم الشان خدمات اسلام کی ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی جماعت نے خلافت ثانیہ میں نمایاں ترقی کی لیکن اللہ تعالیٰ جس کا مومنین سے وعدہ تھا کہ وہ ان میں خلیفہ کھڑا کرتا رہے گا اس نے اپنی قدرت نمائی کا ثبوت دیتے ہوئے۔جماعت کو ایک ہاتھ پر کھڑا کر دیا۔پس آپ سب کا فرض ہے کہ خلافت کی اطاعت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں پیش کریں۔کوئی جماعت ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کے مرد اور عورتیں یکساں قربانیاں نہ دیں جس طرح مرد کام کر رہے ہیں تبلیغ کر رہے ہیں اسی طرح آپ کو اپنا فرض ادا کرنا چاہئے ہر عورت کو اپنے دائرہ میں تبلیغ پر بہت زور دینا چاہئے اور اپنے عمل سے اپنے قول کو ثابت کرنا چاہئے جب تک غیروں پر یہ اتمام حجت آپ نہیں کرتیں کہ جو نعمت ہمارے پاس ہے وہ آپ کی تعلیم سے بہتر ہے اور آپ کا عمل اس پر مہر نہیں لگا تا کہ جو آپ کہہ رہی ہیں وہ سچ ہے آپ کی زبان میں بھی اثر نہیں ہوگا۔اگلی صدی احمدیت کی ترقی کی صدی ہے۔میری بہنو کوشش کریں کہ آپ کا اس میں نمایاں حصہ ہو پھر سب سے بڑی ذمہ داری جہاں آپ کی یہ ہے کہ آپ اسلام کی تعلیم کا چلتا پھرتا نمونہ اپنے کو بنائیں اسی طرح اگلی نسل کی تربیت کی بہت بڑی ذمہ داری آپ پر ہے آپ چاہیں تو اپنی بچیوں کو آنے والی نسل کی ایک بنیاد بناسکتی ہیں اور چاہیں تو اسلام سے بھی برگشتہ کر سکتی ہیں اور خدا نہ کرے ایک نسل بھی ہمارے ہاتھوں سے نکل گئی تو صدیوں تک اصلاح ممکن نہیں آپ بہت توجہ دیں گھروں میں ان کی تربیت کی ان میں دین کی محبت پیدا کرنے کی دین سیکھنے کی ان پر عمل کرنے کی۔محبت پیدا کریں ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی۔جذ بہ پیدا کریں خلیفہ وقت کی مکمل اطاعت اور آپ سے وفاداری کا۔شوق پیدا کریں ان میں قربانیوں کا اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے تا آپ کی قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا فضل آپ کو حاصل ہو اور تاریخ احمدیت میں ہمیشہ آپ کے نام زندہ رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام۔آپ کی بہن۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ