خطابات مریم (جلد دوم) — Page 671
خطابات مریم 671 پیغامات پیغام ناصرات الاحمدیہ ماریشس 1982ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُه وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ناصرات الاحمدیہ ماریشس السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کی سیکرٹری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا سالانہ اجتماع ہو رہا ہے اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کی مجلس میں شامل ہورہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا اجتماع مبارک کرے اور اس کے صحیح نتائج نکلیں۔اجتماع کے بہت فائدے ہیں آپ سب اکٹھی ہوتی ہیں ایک دوسری سے واقفیت ہوتی ہے۔آپس کے تعلقات بڑھتے ہیں مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں آگے بڑھنے کی روح پیدا ہوتی ہے۔یہ اجتماع آپ کو سبق دیتے ہیں کہ آپ نے نہ صرف تقریری تحریری مقابلوں میں آگے بڑھنا ہے اور نہ صرف اپنی جماعت کی لڑکیوں سے آگے بڑھنا ہے بلکہ آپ نے دنیا کی ہر قوم کی بچیوں سے علم میں اخلاق میں اور ہر خوبی میں آگے بڑھنا ہے۔اس لئے جو آپ کی عہدہ دار سکھائیں۔وہ شوق سے سیکھیں۔پھر اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا عمل آپ کی تعلیم کے مطابق ہو۔یہ نہیں کہ کہیں کچھ اور کریں کچھ۔ہم خواہ کسی ملک میں ہوں ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تھا کہ جلد سے جلد اسلام کا غلبہ روئے زمین پر ہو۔اس غلبہ میں ہماری کوششوں کا دخل بھی ہونا چاہئے اور وہ یہ کہ ہم دین سیکھیں اس کے احکامات پر عمل کریں اور دوسروں کے لئے آپ پیارا نمونہ نہیں کہ ہمیں دیکھ کر ان کے دلوں میں اسلام کی کشش پیدا ہو اور وہ مجبور ہوں یہ کہنے پر کہ سب سے اعلیٰ مذہب اسلام ہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے اور بہت دعا کیا کریں اپنے لئے کہ اللہ تعالیٰ سچا مسلمان بنے کی توفیق عطا فرمائے۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ