خطابات مریم (جلد دوم) — Page 669
خطابات مریم 669 پیغامات سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ لنڈن 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وعلى عبده المسيح الموعود میری عزیز بہنو ! لنڈن السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ اور دعاؤں کے ذریعہ آپ کے سالانہ اجتماع میں شمولیت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے اور آپ کے اس اجتماع کو بہت بابرکت کرے۔مفید نتائج نکلیں نیا عزم پیدا ہو اور آئندہ سال آپ پورے خلوص اور لگن کے ساتھ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے لئے کام کر سکیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی علیہ السلام کو غلبہ اسلام اور جماعت کی ترقی کی بہت بشارتیں دی تھیں۔آپ نے جب دعوئی فرمایا آپ کہتے تھے۔ہزاروں لوگ یقین کے ساتھ اس وقت کہتے ہوں گے کہ ان کی وفات کے ساتھ یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا اور ایک کہانی بن جائے گی مگر اللہ تعالیٰ کے منہ سے نکلی ہوئی بات پوری ہو کر رہتی ہے کہ ہم تو اس کی قدرت اور خدائی کا ثبوت ہیں وہ فرماتا ہے لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِی۔میں اور میرے رسول غالب آ کر رہیں گے۔بڑی سے بڑی روک بھی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کے مقابلہ میں جھاگ کی طرح ختم ہو جاتی ہے۔احمدیت کی 93 سالہ تاریخ کے ہر دن اور ہر رات نے یہ گواہی دی اور آج جو انسان اکیلا تھا وہ ایک کروڑ بن چکا ہے۔پھر اس سلسلہ کی روحانی زندگی کیلئے حضرت مہدی علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ آپ ایک انسان ہیں وفات پائیں گے۔لیکن آپ کے بعد قدرت ثانیہ آئی گی جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی بشرطیکہ ہم ایمان بالخلافت پر قائم رہے اور ہمارے اعمال اس کے مطابق ہوتے رہے اور اس کے قیام کے لئے ہم قربانیاں دیتے چلے گئے خلیفہ انسان ہوتا ہے وہ اپنے وقت پر جب اللہ تعالیٰ کی تقدیر وارد ہوتی ہے اس دنیا سے منہ موڑ کر اپنے رب حقیقی کے حضور حاضر ہو جاتا ہے لیکن خلافت ہمیشہ زندہ رہے گی انشاءاللہ۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی وفات بھی زلزلہ کی طرح تھی ایک بہت ہی پیارا وجود تھا جو