خطابات مریم (جلد دوم) — Page 600
خطابات مریم 600 خطابات شہر و اضلاع پاکستان کی عہدیداران سے خطاب 5 دسمبر 1993ء آپ نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کیا کہ سالانہ رپورٹس کی تعداد 300 سے بھی کم تھی حالانکہ بجنات کی تعداد 977 ہے۔اسی طرح ماہانہ رپورٹس کی تعداد بھی بے حد کم ہوتی ہے۔اس طرف خصوصی توجہ دی جائے۔دیہاتی اور قصباتی لجنات کو بیدار کیا جائے۔اصلاح وارشاد کے منصوبہ کے تحت بیعتوں کے ہدف کو پورا کرنے کی بھر پورسعی کی جائے۔چندہ نادہندگان سے وصولی کی جائے۔حضور اقدس کے ارشاد کے مطابق قربانی دینے والی خواتین اور شہداء و اسیران راہِ مولیٰ کے اہل خانہ کے حالات لکھ کر بھجوائے جائیں۔ربوہ کے علاوہ باقی لجنات بھی اس پر توجہ دیں۔آپ نے فرمایا کہ رپورٹس باقاعدگی سے ارسال کی جائیں اور تقابلی جائزے کے ساتھ ارسال کی جائیں۔لجنہ ہال کی کرسیوں کی رقم 90 ہزار میں سے 86 ہزار وصول ہو چکے ہیں۔جبکہ مزید 200 کرسیوں کی ضرورت ہے۔اس کیلئے بھی حسب استطاعت چندہ کا وعدہ کیا جائے۔تحریک جدید کے چندہ میں ہر عورت لازمی طور پر شامل ہو۔آپ نے فرمایا کہ مرکز میں وفو دلائے جائیں۔کیونکہ اس کا بے حد مثبت اثر ہوتا ہے۔آپ نے حضور اقدس کے تازہ خطبہ کے مطابق پردہ کی روح کو قائم رکھنے کی مساعی کرنے کی تلقین کی۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1993ء)