خطابات مریم (جلد دوم) — Page 599
خطابات مریم 599 خطابات باتوں کے کرنے کا حکم دیا ہے اور کن باتوں سے منع کیا ہے تو ہم کیسے قدم آگے بڑھا سکتی ہیں اور کس طرح اپنے نفسوں کی اصلاح کر سکتی ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی آئندہ نسل کو زندہ رکھیں وہی نسل بہتر اور اپنی نیکیوں میں آگے نکلنے والی ہوتی ہے جسے مذہب سے محبت ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہو۔حضرت مسیح موعود کی تعلیمات پر عمل کرنے والی ہو، آپ کے خلفاء سے پیار کرنے والی ہو۔ان خصوصیات کو اپنا کر ہی آپ آئندہ نسل اچھی تیار کرسکتی ہیں اگر آپ ان باتوں کو نظر انداز کریں گی تو کئی سال پیچھے چلی جائیں گی اور اپنی نئی نسل کو بھی کھو دیں گی فرمایا آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی جماعت میں پیدا ہوئیں اور اب آپ خلفاء کا زمانہ پا رہی ہیں۔ہمارے لیے حضور ایدہ اللہ کے تازہ ارشادات بہترین لائحہ عمل ہیں لہذا خود بھی با قاعدگی سے حضور کے خطبات سنیں اور اس پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی سنوا ئیں دعاؤں کے ساتھ دعوت الی اللہ کا کام شروع کریں اپنی کوششوں کو بہت تیز کریں تا ہم حضور ایدہ اللہ کے نئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں نماز کی طرف بہت توجہ دیں ہر وقت گھر میں نیک باتوں کا چرچا کرتی رہیں بچپن سے ہی بچوں میں نیکیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔بچوں کو جو اچھی عادت بچپن میں ڈالی جائے وہی بڑے ہو کر پختہ ہوتی ہے اس لیے چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو نماز کا عادی بنائیں بلکہ باجماعت نماز کی عادت ڈالیں۔حضور کے خطبات میں بھی اس طرف بہت توجہ دلائی گئی ہے آپ سب مل جل کر کام کرتے ہوئے آگے قدم بڑھانے کی کوشش کریں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے اور نئی نسل کو نکھارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1993ء)