خطابات مریم (جلد دوم) — Page 601
خطابات مریم 601 خطابات خطاب نمائندگان مشاورت و مجالس عاملہ لجنہ اماءاللہ منعقدہ 15 اپریل 1994ء " فرمایا چونکہ موجودہ حالات میں سارے پاکستان کی عہدیداران کو بلا نا مشکل ہوتا ہے۔اس لیے مختلف حصوں کے عہدیداران کو باری باری بلا کر ان کے ساتھ اجلاس کیا جاتا ہے۔اور ان تک ہدایات پہنچائی جاتی ہیں۔آج شوری کی نمائندگان کے ساتھ یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے حضور اقدس کا آج کا خطبہ نہ صرف ممبران شوری بلکہ تمام شہروں کی مجلس عاملہ کے لیے بھی ضروری ہے۔یہ خطبہ اپنی اپنی جماعتوں میں سنوانے کا انتظام کریں۔آپ نے حضور اقدس کے خطوط پڑھ کر سنائے۔جن میں آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ نومبائعین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔کسی بھی شعبہ میں ایک یا دو ایڈیشنل سیکرٹریان کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔جو ان کی تربیت کا انتظام کریں مگر الگ سے شعبہ نہ قائم کیا جائے اسی طرح ایک شعبہ کے دو ہیڈ نہیں ہو سکتے۔آپ نے ہدایت دی کہ نومبا ئعات کی ہر ماہ رپورٹ دیا کریں اور ڈش پر خطبہ دیکھنے اور سننے والوں کی رپورٹ بھی دیا کریں۔وقف نو کے بچے بچیاں جو اطفال ناصرات میں شامل ہو رہے ہیں۔ان ناصرات کی الگ سے رپورٹ ارسال کریں۔سالانہ رپورٹ میں تحریر کریں کہ امسال اتنی بچیاں ناصرات میں