خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 598 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 598

خطابات مریم 598 خطابات دورہ سرگودھا مورخه 5 نومبر 1993ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے بڑی دیر کے بعد یہاں آئی ہوں مجھے آپ کی حاضری دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ سب سے پہلی بات جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ آپ منافقت سے بچیں خاص طور پر عہدیداران ان سے پر ہیز کریں۔جس قوم میں منافقت نہ ہو وہ بہت جلد ترقی کرے گی۔آنحضرت کے زمانہ میں بھی اسی وجہ سے اسلام نے بہت زیادہ ترقی کی کہ آپ کے اصحاب میں بہت اتحاد اور اتفاق پایا جاتا تھا۔منافقت کی وجہ سے اُبھرنے کا جذ بہ ختم ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے قوم بہت پیچھے رہ جاتی ہے آپ نے فرمایا مجھے خوشی ہے کہ یہ ضلع چند سالوں سے اپنے کام میں بہت اچھا جا رہا ہے خصوصاً دعوت الی اللہ کے کام میں ، لیکن افسوس ، ہے کہ ضلع کا ہیڈ کوارٹر کمزور ہے ضلع کی صدر مقام کی کارکردگی تو بہت اچھی ہونی چاہیے۔بلکہ ہر مجلس ہی اچھی ہو۔میری خواہش ہے کہ آپ میں سے ہر ایک قربانیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؓ سے احیائے دین کا وعدہ فرمایا تھا اور آپ کے ذمہيُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةُ ( تذکرہ صفحہ 55) کا کام لگایا تھا ہمارا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ساری دنیا میں پھیل جائے اپنے اندراس طرح اتحاد و اتفاق پیدا کریں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا آپ کے تمام صحابہ ایک پروئی ہوئی لڑی کی طرح تھے۔حضرت سیدہ صد ر صاحبہ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ دوسری اہم بات جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتی ہوں وہ اپنے نفسوں کی اصلاح ہے اس کے لیے قرآن کریم کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔اس کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دیں کیونکہ آپ قرآن کریم کے مطالب جانے بغیر کچھ نہیں کر سکتیں جب تک آپ کو یہ علم نہ ہوگا کہ قرآن کریم نے ہمیں کن