خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 585 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 585

خطابات مریم 585 خطابات جلسه اصلاح وارشاد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ پاکستان نے فرمایا یہ اجلاس خاص طور پر اصلاح و ارشاد کے کاموں کے لیے کیا گیا تھا لیکن صرف 16 شہروں کی نمائندگان آئی ہیں۔ایسی اہم میٹنگ میں %100 نمائندگی بہت ضروری ہے۔اگر کسی وجہ سے صد ر صاحبہ نہ بھی آسکیں تو کوئی اور نمائندہ بھیجا جا سکتا ہے۔تا کہ کارروائی صدر تک پہنچ جائے۔ہر ماہ کیونکہ رپورٹ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو جاتی ہے اس لیے صدر ضلع کی ذمہ داری ہے کہ وہ لجنات کو احساس دلائیں کہ رپورٹ ضرور بھیجنی چاہیے۔ضلع کی صدر کو چاہیے کہ دورے کرتے وقت جن کو رپورٹ لکھنی نہیں آتی انہیں رپورٹ لکھنی سکھا دیں۔ہر مہینہ کی رپورٹ بھیجتے وقت پچھلے مہینہ کی رپورٹ سے مقابلہ کرنا چاہیے۔تا کہ اپنی ترقی کا جائزہ لیا جا سکے۔اسی طرح سالانہ رپورٹ میں بھی گذشتہ رپورٹ سے موازنہ کرنا چاہیے۔آپ نے فرمایا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قادیان میں تین باتوں پر خاص طور پر بہت زور دیا ہے۔-1- کثرت سے سیرۃ النبی کے جلسے کیے جائیں جن میں اس تعلق اور محبت کا ذکر ہو جو حضرت مسیح موعود کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔آپ اپنی محبت کا بھی اظہار کریں تا کہ یہ تاثر دور ہو کہ احمدی آپ سے محبت نہیں کرتے۔ان جلسوں میں زیادہ سے زیادہ غیر از جماعت کو بھی شامل کریں۔ان کےسوالات کے جوابات دیں اور اگر وہ دلچسپی سے شامل ہوں تو ان کو بار بار ایسے جلسوں میں شمولیت کا موقع دیں۔-2- نماز کا ترجمہ سکھانے پر خصوصی توجہ دیں۔کوئی ممبر بھی ایسی نہیں ہونی چاہیے جسے نماز کا ترجمہ نہ آتا ہو اور رپورٹ میں ہر ماہ نماز کا ترجمہ سیکھنے والیوں کی تعداد کا ذکر ہونا چاہیے۔