خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 584 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 584

خطابات مریم 584 خطابات وہ اپنی اصلاح کریں۔اپنے گھروں کو جنت بنا ئیں سب کے لئے نمونہ بنیں اپنے اخلاق کی درستگی کی طرف توجہ دیں۔تقویٰ اختیار کریں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے لجنہ اماءاللہ کی ناؤ کو کھینچتی چلی جائیں جس کے لئے پہلے اپنا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔سب سے پہلے نماز کی پابندی نماز میں دل لگا نا اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے حسن سلوک اور پھر اپنی نئی نسل کی تربیت ہے۔جلسے اور اجتماع بھی اسی لئے منعقد کئے جاتے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں اصلاح ہو۔اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا ہو۔خدا ترسی انکسار اور تواضع کا جذبہ پیدا ہو اور دین کی خدمت کا شوق بھی۔پس اجتماع کو معمولی چیز نہ سمجھیں اجتماع اور جلسے جن کی بنیاد خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھی تھی۔تربیت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہوتے ہیں بشرطیکہ پوری توجہ سے پروگرام سنا جائے جائزہ لیا جائے اور پھر اس پر عمل کیا جائے۔پس ثمرات ظاہر ہونے چاہئیں ورنہ اجتماع کا ہونا ہی بے فائدہ ہے۔پس لجنہ کا قیام اور جلسے منعقد کرنے کی غرض بہنوں اور بچوں کی تربیت ہے اور کام کا شوق پیدا کرنا ہے۔اپنی تمام سیکرٹریان اور کارکنات کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ پورا پورا تعاون کیا۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء)