خطابات مریم (جلد دوم) — Page 586
خطابات مریم 586 خطابات -3 قرآن مجید پڑھانے کیلئے استاد تیار کیے جائیں۔یعنی ہر شہر میں ایسی لڑکیاں تیار کی جائیں۔جن کا تلفظ صحیح ہوتا کہ تلفظ درست کر وایا جا سکے۔فرمایا کہ 27-28 فروری کو نمائش لگ رہی ہے۔قریب کے اضلاع اس میں بھر پور شرکت آپ نے فرمایا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے عمل اور نمونہ اچھا ہونا چاہیے۔اس لیے اپنے اخلاق کو درست کریں۔نمایاں فرق اخلاق کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کریں۔ہر بدی کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کریں اور دعاؤں پر زور دیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بیگم صاحبہ کیلئے بھی دعا کریں۔کہ خدا تعالیٰ انہیں صحت والی اور کام کرنے والی لمبی عمر عطا فرماے۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 92-1991)۔۔۔۔۔۔W