خطابات مریم (جلد دوم) — Page 577
خطابات مریم 577 خطابات خطاب ضلعی اجلاس نور پور ضلع قصور 12 مئی 1991ء آپ نے فرمایا کہ جب سے یہ ضلع لاہور سے علیحدہ ہوا ہے مجھے بھی خواہش رہی بلکہ اس امر کی ضرورت رہی کہ خدا مجھے آنے کی توفیق عطا فرمائے تا میں آپ کی کوئی خدمت کرسکوں لیکن اکثر کوئی نہ کوئی روک پڑ جاتی تھی اس مرتبہ رات بھر دعا کرتی رہی کہ خیریت رہے اور اللہ تعالیٰ ہر رکاوٹ کو دور فرمائے ہمارا آنا اور جانا خیریت سے ہو اور باعث برکت ہو الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دونوں طرف کی خواہش کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔بعد ازاں آپ نے فرمایا کہ جو جائزہ پیش کیا ہے اس میں بارہ مجالس کی رپورٹ کا ذکر ہے حالانکہ ہمارے دفتری ریکارڈ کے مطابق مجالس کی تعداد 13 ہے کمی بیشی کی اطلاع مرکز کو دینی چاہیے اس امر سے خوشی ہے کہ حاضری اچھی ہے لیکن جہاں تک ان کی کارکردگی کا تعلق ہے۔نہایت غیر تسلی بخش ہے صرف چندہ دینا ہی کام نہیں باقی امور کی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔مرکز سے تعلق کی ایک ہی صورت ہے رپورٹ بھیجی جائے اس میں بہت ستی ہے لجنہ کی تنظیم کو قائم ہوئے آدھی صدی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے اور یہ وہ ابتدائی کام ہیں جن کے بارہ میں یہ مسئلہ پیدا ہونا ہی نہیں چاہیے تھا تعلیمی حالت سے بھی تشویش ہوئی۔حضرت خلیفۃ المسیح لثالث کا ارشاد ہے کہ ہر احمدی لڑکا میٹرک اور لڑکی مڈل تک تعلیم حاصل کرے یہی ترقی کا ذریعہ ہے۔احمدیت کی روح کیلئے ضروری ہے کہ خلفاء کے ارشادات پر عمل کیا جائے بیعت کرتے وقت اس کو دہرایا جاتا ہے کہ جو نیک کام بتائیں گے وہ کریں گے بہت بڑا ظلم ہے اگر نئی نسل کو تعلیم سے محروم رکھیں گے پھر اگر قرآن مجید اور نماز کا ترجمہ نہیں آتا تو کس طرح آپ خلیفہ وقت کی صحیح اطاعت کر رہی ہیں کچھ عرصہ سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع تربیتی خطبات دے رہے ہیں سچائی پر قائم رہنے پر خاص طور پر زور دے رہے ہیں بچپن سے ہی اس امر کی طرف نگرانی کریں اس طرح وقف نو کی تحریک میں سب بہنوں کی شمولیت سے دلی خوشی ہوتی ہے لیکن اصل کام تربیت کا