خطابات مریم (جلد دوم) — Page 578
خطابات مریم 578 خطابات ہے اس کی طرف ابتداء سے ہی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے کوشش کریں کہ کوئی بچہ ناقص تربیت کی وجہ سے ضائع نہ ہو ساری دنیا کو حضرت مسیح موعود کا پیغام پہنچانا ہے یہ خدا کے وعدے ہیں جو پورے ہوں گے لیکن خوشی اس وقت ہوگی جب اس میں ہمارا حصہ بھی ہوگا۔تعلیم حاصل کرنے کا عزم کریں قادیان میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے حکم اور خواہش پر ہر احمدی عورت نے دو ماہ کے عرصہ میں قاعدہ ختم اور دستخط کر نے سیکھ لیے۔دیواروں پر اپنا نام لکھ کر بھی مشق کی اس لئے کہ اس وقت الیکشن میں اپنا نام لکھ کر دستخط کرنے کی ضرورت تھی عورتوں کی اس کاوش پر حضور نے خوشی کا اظہار بھی فرمایا اور مردوں کو شرمندہ بھی کیا کہ اگر عورتیں ساٹھ سال سے او پر عمر میں کرشمہ دکھا سکتی ہیں تو مرد کیوں پیچھے رہیں۔آج حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے زور دیا کہ نماز سوچ سمجھ کر پڑھیں یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ترجمہ آتا ہو پس غفلت اور ستی دور کریں اپنی اولادوں کو ہر برائی سے دور رکھیں اسی سے جماعت کو زندگی حاصل ہوتی ہے۔بچے احمدی کی ماں زندہ باد “ بننے کے نعرے کی اہل بننے کی کوشش کریں۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء)