خطابات مریم (جلد دوم) — Page 570
خطابات مریم 570 خطابات اپنے اندر اطاعت کا جذبہ پیدا کریں۔آپ کے بچے آپ سے نمونہ حاصل کرینگے پھر آپ نے خواتین کو اپنے بچوں میں سچائی نماز اور خوش خلقی کے اوصاف پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ناصرات کے ساتھ ساتھ اطفال کی تربیت کی طرف بھی توجہ دلائی انہیں قرآن کریم ناظرہ اور با تر جمہ پڑھانے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔فاستبقو الخیرات کو ماٹو بناتے ہوئے اپنے قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔تاکہ لجنہ کو آگے بڑھنے اور اُبھرنے کا موقع مل سکے۔آخر میں حضور انور کی تمام تحریکات پر پوری طرح عمل کرنے کی توجہ دلائی۔☆ (سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1990ء)