خطابات مریم (جلد دوم) — Page 569
خطابات مریم 569 خطابات دوره بصیر ضلع سرگودها تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ مجھے بھیرہ آنے کا بہت شوق تھا مگر اس میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوتی رہی اب مجھے خدا نے یہاں آنے کا موقع دیا ہے اور میں خلیفہ امسیح الاوّل کی سرزمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔آپ نے فرمایا کہ نظارت اصلاح وارشاد نے ہمیں اس مجلس کے دورہ کی طرف توجہ دلائی تھی اور میں نے خود یہاں آنے کا فیصلہ کیا اس لیے میری گزارشات کو غور سے سن کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔آپ نے سورۃ توبہ کی آیات کی تلاوت فرمائی اور بہنوں کو بتایا کہ خدا تعالیٰ سے عہد باندھ کر جو اس کا انکار کرتا ہے اسے کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوتی آپ نے بھی بیعت کر کے ایک عہد باندھا ہے جسے پورا کرنا آپ کا فرض ہے پھر آپ نے فرمایا کہ حضرت خلیفۃ اصیح الرابع نے اپنے بیشتر خطبات میں عورتوں کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی ہے کیونکہ بچوں کی تربیت میں زیادہ ہاتھ ماں کا ہوتا ہے اگر مائیں بچوں سے غفلت برتیں تو نئی نسل آئندہ آنیوالی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کیلئے تیار نہیں ہو سکے گی۔اور وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی جس کی آئندہ نسل پچھلی نسل سے تیز نہ ہو آپ نے فرمایا کہ ہر احمدی کی جان کی بہت قیمت ہے ہر ماں کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا اس کا بچہ خدا اور اس کے رسول اس کے خلفاء کا مطیع و فرمانبردار ہے یا نہیں ہمیں اکثر رپورٹوں کے ذریعے اجلاسوں کی حاضری کی کمی کی شکایات ملتی ہیں آپ اپنے نفسوں کا جائزہ لیں کہ آپ کتنا وقت دین کے کاموں میں صرف کر رہی ہیں۔آپ پر دوہری ذمہ داری ہے ایک لجنہ کی ممبر ہونے کی حیثیت سے اور دوسرے بھیرہ کی سرزمین سے تعلق رکھنے کی وجہ سے آپ اتنے بڑے بزرگ اور طبیب کی سرزمین سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں اس بات پر کامل یقین تھا کہ ہر اس کام میں برکت حاصل ہوتی ہے جو اطاعت کے دائرہ میں رہ کر کیا جائے۔اس لیے آپ کو چاہیے کہ