خطابات مریم (جلد دوم) — Page 26
خطابات مریم 26 26 تحریرات مکرمه امتہ الحکیم صاحبہ کلرک ماہنامہ مصباح کی وفات 30 جنوری 1982ء کی صبح لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی ایک دیر بینہ کا رکن امتہ الحکیم صاحبہ دل کا حملہ ہونے سے اچانک وفات پاگئیں۔انا للہ و انا اليه راجعون آپ پیدائشی احمدی تھیں۔آپ کے والد مکرم عبد الحکیم صاحب چیمہ اصحاب حضرت اقدس میں سے تھے۔ہجرت سے قبل آپ کی شادی ملک نواب خان سے ہوئی جو ریلوے ہسپتال میں ڈسپنسر تھے۔دو بچیاں پیدا ہوئیں ہجرت کے چند ماہ بعد 1948ء میں آپ کے خاوند کی وفات ہو گئی۔رسالہ مصباح گو 1926 ء سے جاری ہوا تھا اور 1947ء میں لجنہ اماء اللہ کی زیر نگرانی دے دیا گیا تھا لیکن ہجرت اور نقل مکانی کے باعث پاکستان آ کر فوری طور پر جاری نہ کیا جا سکا۔ربوہ میں دفتر منتقل ہونے کے بعد اپریل 1950 ء سے مصباح جاری ہو گیا اس وقت دفتر مصباح کے لئے ایک کلرک کی ضرورت پڑی تو امتہ الحکیم صاحبہ نے درخواست دی کہ نہ میری تعلیم زیادہ ہے نہ تجربہ لیکن جس طرح آپ کام سکھائیں گی کرنے کی کوشش کروں گی بہر حال ان کو رکھ لیا گیا اس سال انہوں نے فرلو ( رخصت قبل از ریٹائرمنٹ ) کی درخواست دی اور اس کے ختم ہونے پر انہوں نے ریٹائر ہونا تھا کہ 30 جنوری کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاوا آ گیا۔ساری جوانی بڑی پاکیزگی کے ساتھ اپنی بچیوں کی تعلیم و تربیت میں گزاری۔دونوں بچیوں کو اعلی تعلیم ایم اے تک دلوائی ان کی شادیاں کیں اور سب کچھ اپنی محنت سے کیا۔دفتر میں کام کرتے کرتے حساب کتاب پر اچھا عبور حاصل ہو گیا تھا اور اگر دفتر دیر سے پہنچتیں تو دفتر کے وقت کے بعد یا گھر جا کر کام کو پورا کر لیتی تھیں۔1950ء سے وفات تک مصباح کا حساب، پر چه کی ترسیل ، انفرادی حساب رکھنا ( ہر خریدار کا ) یہ سب ان کے ہی ذمہ تھا۔کچھ عرصے سے