خطابات مریم (جلد دوم) — Page 27
خطابات مریم 27 تحریرات صحت خراب ہو رہی تھی لیکن کام چھوڑنا نہ چاہتی تھیں۔وفات کے وقت عمر 59 سال تھی۔قریباً 32 سال لجنہ اماءاللہ کی خدمت سرانجام دی۔پورے خلوص اور ہمت سے کام کیا۔قریباً ایک سال سے کام بڑھ جانے کی وجہ سے عملہ دفتر مصباح میں دوسری کلرک کا اضافہ کیا گیا ورنہ اب تک سارا دفتری کام انہیں کے سپر درہا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی بیٹیوں اور عزیزوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین (ماہنامہ مصباح فروری 1982ء) ☆۔