خطابات مریم (جلد دوم) — Page 24
خطابات مریم لله تحریرات 1967ء میں استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے شیخو پورہ ، سانگلہ ہل اور چند اور ضلع شیخو پورہ کی لجنات کا دورہ کیا۔1969ء میں بھی آپ نے ضلع سرگودھا کی چند لجنات کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں انتخاب کروایا۔1970ء میں آپ نے چنیوٹ جا کر ان کی لجنہ کے عہدہ داروں کا انتخاب اپنی نگرانی میں کروایا۔1971ء میں آپ نے ٹو بہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔1972ء میں لجنہ مرکزیہ نے لجنہ کے قیام پر پچاس سال پورے ہونے پر جشن منایا اور فیصلہ کیا گیا کہ جن کارکنات نے دس سال یا اس سے زیادہ عرصہ کام کیا انہیں سند خوشنودی عطا کی جائے۔چنانچہ جن کا رکنات کو سندات دی گئیں ان میں سرِ فہرست آپ کا نام تھا۔پیچھے ذکر کیا جا چکا ہے کہ لوائے احمدیت کے لئے کپڑا سیا تھا اس کی کچھ سلائی رہتی تھی۔چنانچہ 16 دسمبر 1972ء کو عاجزہ کی زیر نگرانی میں چھ بزرگ خواتین نے مل کر وہ سلائی کی جن میں استانی میمونہ صاحبہ شامل تھیں۔3 / مارچ 1974ء کو لجنہ سیالکوٹ نے اپنے قیام پر پچاس برس پورے ہونے کی خوشی میں ایک خاص تقریب منعقد کی جس میں آپ بھی شامل ہوئیں۔سٹور بند ہونے کے بعد استانی جی کی سرگرمیاں یقیناً کم ہوگئی تھیں صحت کمزور تھی مگر آپ صبح کا وقت دفتر میں ہی گزارا کرتیں بچیوں کو قرآن مجید پڑھا دیتیں۔ربوہ کے جلسے اکثر آپ کی صدارت میں ہوتے۔1974ء میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جلسہ پیشگوئی مصلح موعود آپ کی صدارت میں ہی ہوا۔آپ نے ساری عمر لجنہ کی خدمت میں گزاری آپ کا دل نہیں چاہتا تھا کہ وہاں سے جائیں بیماری کی وجہ سے مجبوراً چھوڑنا پڑا۔اوپر جن خدمات کا ذکر کیا گیا ہے ان کے علاوہ خدمت خلق کے کاموں میں آپ نے بھر پور حصہ لیا کسی کے متعلق معلوم ہوتا کہ وہ ضرورت مند ہے اس کے لئے صاحب استطاعت لوگوں کو تحریک کر کے اس کی مدد کر دیتیں۔مستحقین کیلئے لجنہ نے لحاف بنانے ہوتے یا عید کے موقع پر کپڑے تقسیم کرنے ہوتے کپڑا خرید کر لانا جب تک آپ چلنے پھرنے کے قابل رہیں آپ کی ذمہ داری تھی۔2 جنوری 1900ء کو آپ پیدا ہوئیں اور 19 جون 1980ء کو قریباً 80 سال کی عمر میں