خطابات مریم (جلد دوم) — Page 23
خطابات مریم 23 23 تحریرات T اور مقامات کے بھی اس سال دورے کئے۔1961 ء میں منعقدہ تعلیم القرآن کلاس میں بھی آپ نے طالبات کو پڑھایا۔1962ء میں عاجزہ کے ساتھ استانی جی صاحبہ لا ہور اور فیصل آباد تشریف لے گئیں۔جون 1962 ء میں لجنہ لاہور نے تربیتی کلاس منعقد کی تو مرکز سے استانی جی کو بھی دیگر نمائندگان کے ساتھ بھجوایا گیا آپ نے کلاس میں تقاریر بھی کیں اور عہدہ داران لجنہ لاہور کے ساتھ لاہور کے حلقہ جات کے دورے بھی کئے۔اس کے علاوہ دورانِ سال کئی اور لجنات میں بھی تشریف لے گئیں۔1963ء میں بھی آپ نے بہت سے مقامات کے دورے کئے۔1964ء میں آپ نے چند مقامات کا دورہ کیا۔اب آپ کی صحت کمزور رہنے لگی تھی اس لئے دفتر میں بیٹھ کر حساب کی پڑتال کر لیا کرتی تھیں یا سٹور آپ کے ذمہ تھا۔آپ کی کمزور صحت کی وجہ سے لجنہ مرکزیہ نے 1965 ء میں مرد انسپکٹر رکھا۔دورے کروائے مگر وہ فائدہ حاصل نہ ہو سکا جو استانی جی کے دوروں کے نتیجہ میں ہوتا تھا کیونکہ عورتوں کے مسائل کو ایک عورت سمجھ سکتی ہے لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً آپ کے دوروں کا سلسلہ جاری رہا۔1965ء میں بھی پ نے متعدد مقامات کے دورے کئے۔1965ء کی تعلیم القرآن کلاس میں بھی طالبات کو آپ نے پڑھایا۔اسی سال خواتین کو دینی علم سکھانے کیلئے بھی ایک کلاس کا انعقاد کیا گیا اس میں بھی استانی جی نے تعلیم دی۔- 1966ء میں عاجزہ کے ساتھ استانی جی صاحبہ چک نمبر 9 پنیا ر شمالی کے جلسہ میں شمولیت کیلئے گئیں۔نیز 1966ء میں لجنہ فیصل آباد کی تربیتی کلاس میں آپ نے شرکت کی جس کی اختتامی تقریب میں عاجزہ نے بھی شمولیت کی۔پیچھے ذکر کیا جا چکا ہے کہ لوائے احمدیت کا کپڑا بنانے کیلئے بزرگ خواتین نے روئی کو صاف کیا۔1966ء میں جب اس روئی سے کپڑا بنا گیا تو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر انتظام جن بزرگ خواتین سے سلوایا ان میں استانی جی بھی شامل تھیں۔اس موقعہ پر لجنہ اماءاللہ نے ظہرانہ کا انتظام بھی کیا۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے بھی شمولیت فرمائی۔