خطابات مریم (جلد دوم) — Page 439
خطابات مریم 439 خطابات اختتامی خطاب سالانہ اجتماع لجنه مرکز یہ 1985ء تشہد وتعوذ کے اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خط جو میرے نام آیا ہے اس میں آپ نے اظہار فرمایا ہے۔عمومی طور پر بجنات پہلے سے زیادہ مستعد اور سرگرم عمل ہیں مگر بعض اطلاعات کے مطابق۔۔۔د دین کی حفاظت کے سلسلہ میں بعض شہری جماعتوں میں کچھ کمزوری کے آثار بتلائے گئے ہیں۔خدا کرے کہ یہ رپورٹیں غلط ہوں لیکن اگر سچی ہیں تو آپ کا فرض ہے کہ شروع ہی میں ان احتمالات کی بیخ کنی کر دیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔میری بہنو! دین کے کسی حکم کی ایک بہن بھی نافرمانی کرتی ہے تو وہ اپنے عمل سے یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ دین حقہ کی تعلیم کو اس زمانہ میں ناقابل عمل سمجھتی ہے ، ضروری نہیں سمجھتی۔زندہ اور عالمگیر تعلیم نہیں سمجھتی۔ایک بہن اور بچی کا یہ فعل دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بن سکتا ہے۔حضرت بانی سلسلہ نے جب بیعت کے لئے حق کے طالبوں کو بلا یا تو یکم دسمبر 1889ء کو ایک اشتہار شائع کیا اور اس کی دس شرائط رکھیں جو خلاصہ یہ تھیں۔1- سچے دل سے عہد کرنا کہ شرک نہیں کرے گا۔-2 جھوٹ ، فسق و فجور، خیانت اور فساد کے طریقوں سے بچے گا۔- پنجوقتہ نماز ادا کرے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجے گا اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا رہے گا۔-4 کسی کو تکلیف نہیں دے گا نہ زبان سے نہ ہاتھ سے۔5 ہر حال میں خدا تعالیٰ سے وفا داری کرے گا۔-6 اتباع رسم سے باز آئے گا اور قرآن کی حکومت کو قبول کرے گا۔