خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 440 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 440

خطابات مریم 440 خطابات 7 تکبر سے باز رہے گا۔عاجزی اور انکساری کی زندگی بسر کرے گا۔۔دین اور دین کی عزت کو اپنی عزت سے زیادہ عزیز رکھے گا۔9 عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض خدا تعالیٰ کی خاطر لگا رہے گا۔10۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے بیعت کرتے ہوئے یہ عہد کرے گا کہ جو نیک کام وہ بتائیں گے ان پر عمل کرے گا۔یعنی مکمل طور پر آپ کا فرمانبردار ر ہے گا۔میری احمدی بہنیں اس عہد نامہ کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں جو بہنیں شعائر دین میں سے کسی ایک کی بھی حفاظت نہیں کرتیں مثلاً پر وہ ہے جس کا واضح حکم قرآن مجید میں موجود ہے اس سے لا پرواہی اور بے نیازی ظاہر کرتی ہیں وہ اس عہد کو تو ڑ رہی ہوتی ہیں۔ان تین دنوں میں مجھے بہت سی لجنات سے گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے جنہوں نے بہت دکھ سے یہ بات بتائی ہے کہ کئی جوان لڑکیوں کو سروں پر نہیں بلکہ گلوں میں دوپٹے ڈال کر ہم نے دکانوں پر اپنی آنکھوں سے گھومتے دیکھا ہے۔تھوڑا سا پر دہ ہوتا ہے وہ بھی یہ کہ صدر سے منہ چھپایا جاتا ہے کہ وہ نہ دیکھ لے خدا کا خوف نہیں۔خدا کے رسول کا خوف نہیں ، حضرت بانی سلسلہ کا خوف نہیں ، خلیفہ وقت کا خوف نہیں۔اول تو سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ حکم کسی خلیفہ نے آ کر نہیں دیا۔حضرت بانی سلسلہ نے آ کر یہ حکم نہیں دیا۔یہ تو حکم قرآن کریم میں موجود ہے اور ان حکموں میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر عورتوں کے لئے بیان کیا ہے۔کیا وہ اس شرط بیعت کو توڑ نہیں رہی کہ قال اللہ اور قال الرسول کو اپنا دستور العمل قرار دے گی تو کیا پردہ اس میں شامل نہیں۔کیوں اس سے لا پرواہی ہوتی ہے کیوں اس سے بے نیازی ہوتی ہے کہ ہم نے پردہ نہیں کرنا۔ہمارے اخلاق بھی اچھے ہیں، تقریر میں بھی بڑھ چڑھ کر سٹیج پر کرتی ہیں لیکن ایک ایسے واضح حکم کی ایک ایسی واضح تعلیم کی جو ہمارے عقائد کا حصہ ہیں اور اس تعلیم کا حصہ ہیں جن کو پھیلانے کے لئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تشریف لائے۔یوں چھوڑ دیتی ہیں جیسے وہ بات، وہ حکم قابل توجہ ہی نہ ہو۔میں تو یہی کہوں گی کہ قصور بچیوں سے زیادہ ان کی ماؤں اور باپوں کا ہے جو انہیں اپنے گھروں میں پال رہے ہیں۔کیوں وہ حتی نہیں کرتے اپنی اولاد پر کہ مذہب پر ہم نے پہلے عمل کروانا ہے اور تعلیم بعد میں دلوانی ہے۔