خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 424 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 424

خطابات مریم 424 خطابات ضلعی عہد یداران کے اجلاس کا انعقاد مورخہ 30 / مارچ 1984ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب پاکستان کے اضلاع کی صدر صاحبات کا ضروری اجلاس زیر صدارت حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ منعقد ہوا۔حضرت سیدہ صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ نے فرمایا کہ جب سے ضلع کی علیحدہ صدر میں منتخب کی گئی ہیں ضلع کے کام میں بیداری پیدا ہوئی ہے مگر اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے تھی بعض اضلاع نے وہ کام کرنا شروع کر دیا ہے جو فی الحقیقت شہر کی صدروں کا کام تھا ضلعی صدروں کی ذمہ داریاں یہ ہیں کہ جہاں بھی احمدی مستورات ہیں اور لجنہ قائم نہیں وہاں لجنہ قائم کی جائے۔مجالس کے دورے کر کے ان کی مکمل رہنمائی کریں نئی مجالس کو تمام کام سکھائیں تجنید کا کام مکمل کریں۔بیشتر مجالس ایسی ہیں جن کی طرف سے ابھی تک تجنید کی کوئی فہرست موصول نہیں ہوئی۔تمام صدروں کو چاہئے کہ وہ اپنی مجالس کے لئے نئے نئے شائع شدہ مجنید فارم لے کر جائیں اور اس کے مطابق فہرست مرتب کر کے بھجوائیں۔نیز فرمایا کہ بعض لجنات دفتر صدرانجمن احمد یہ میں اپنے چندہ جات بلا تفصیل بھجوا دیتی ہیں جس کی وجہ سے دفتر لجنہ کو اندراج میں بڑی مشکل پیش آتی ہے کبھی دو تین ماہ کے بعد تفصیل ملتی ہے اور کبھی ملتی ہی نہیں۔اسی طرح جماعتی چندے دفتر لجنہ میں بھجوانے کی بجائے براہ راست خزانہ صدر انجمن میں جمع کروا ئیں۔سیدہ موصوفہ نے فرمایا کہ ممبری چندہ ناصرات اور اجتماع لجنہ میں ابھی کافی کمی ہے مجالس کو اس طرف توجہ دلائی جائے ہر مجلس اپنا سالانہ بجٹ بنا کر بھجوائے۔پھر آپ نے اس شکایت کا ذکر فرمایا جس سے دفتر لجنہ کی کارکنات کو بڑی مشکل پیش آتی ہے جو یہ ہے کہ ضلع کی صدر ایک نئی مجلس قائم کر کے مرکز سے اس کی منظوری حاصل کرتی ہے اور پھر کچھ دیر بعد ہی دفتر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اسے بند کر دیا جائے یا فلاں مجلس کے ساتھ ملا دیا جائے۔قیام سے پہلے پورے حالات کا جائزہ لے کر پھر دفتر