خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 423 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 423

خطابات مریم 423 خطابات قطعی اور یقینی بات ہے کہ سورج ٹل سکتا ہے ،ستارے اپنی جگہ چھوڑ سکتے ہیں ، زمین اپنی حرکت سے رک سکتی ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی فتح میں آب کوئی شخص روک نہیں بن سکتا۔قرآن کی حکومت دوبارہ قائم کی جائے گی۔۔۔اسلام کی حکومت پھر قائم کر دی جائے گی۔ایسی طرح کہ پھر اس کی جڑوں کا ہلا نا انسان کیلئے ناممکن ہو جائے گا اس شیطان کے برباد کر دہ دنیا کے جنگل میں خدا نے پھر ایک بیج بویا ہے۔میں ایک ہوشیار کرنے والے کی صورت میں دنیا کو ہوشیار کرتا ہوں کہ یہ پیج بڑھے گا ، ترقی کرے گا، پھیلے گا اور پھلے گا اور وہ روحیں جو بلند پروازی کا اشتیاق رکھتی ہیں جن کے دلوں کے مخفی گوشوں میں خدا تعالیٰ کے ساتھ ملنے کی تڑپ ہے وہ ایک دن اپنی مادی خوابوں سے بیدار ہوں گی اور بیتاب ہو کر اس درخت کی ٹہنیوں پر بیٹھنے کیلئے دوڑیں گی تب اس دنیا کے فساد دور ہو جائیں گے۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه 324) خدا کرے وہ دن جلد آئے کہ یہ بشارتیں پوری ہوں۔ہر احمدی مرد اور عورت قرآن مجید کی تعلیم کا چلتا پھرتا نمونہ ہو۔وہ اپنے نمونہ اور اپنے عمل اور اپنے حسن کلام اور اپنے اعلیٰ اخلاق سے تمام بنی نوع انسان کی اصلاح کرنے والے ہوں۔دنیا ان سے متاثر ہو نہ کہ وہ کسی کا اثر لیں۔وہ موجودہ تہذیب کا دھارا موڑ کر ایک نئی تہذیب کو جنم دیں۔وہ تہذیب جو آنحضرت ﷺ کے ذریعہ مدینہ میں قائم ہوئی اور وہاں سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل گئی۔اللهم صل على محمد وعلی ال محمد و بارک وسلم (ماہنامہ مصباح فروری 1984ء) ☆☆۔۔۔۔۔۔