خطابات مریم (جلد دوم) — Page 379
خطابات مریم 379 خطابات خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ انگلستان (31 جولائی 1983ء) وَ هُذَا كِتُبُ الزِّلْنَهُ مُبرِّكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام : 156) ترجمہ: اور یہ ( قرآن ) ایسی کتاب ہے جسے ہم نے اُتارا ہے (اور یہ ) برکت والی ہے پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج آپ کا چھٹا سالانہ اجتماع ہے جو میں نے دیکھا اور جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے شمولیت کی توفیق ملی ہے۔کل رات لجنہ اماء اللہ انگلستان کی مجلس شوری میں بعض باتوں کی وجہ سے مجھ پر اچھا تاثر نہیں پڑا تھا۔گو میں جانتی ہوں ( مکرمی مولانا شیخ مبارک احمد صاحب انچارج مشنری جماعت ہائے انگلستان ) نے بھی اپنی تقریر میں بہنوں کی قربانی کا ذکر فرمایا ہے کہ یہاں کی احمدی عورتوں نے مساجد اور مشن ہاؤسز کیلئے بہت چندہ دیا ہے اور ساری جماعت نے ہی بڑی قربانی دی ہے لیکن پھر بھی بعض بہنوں کی طرف سے ایسا تاثر تھا کہ گویا وہ مالی قربانی سے گریز کر رہی ہیں میرے لئے یہ تکلیف دہ بات تھی۔ہم میں یہ کمی نہیں ہونی چاہئے۔ایک طرف تو ہم اپنے رب سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہر چیز جان ، مال، وقت اور اولاد کو تیری راہ میں قربان کریں گے دوسری طرف جب مطالبہ کیا جائے دین کیلئے اولا دکو قربان کیا جائے تو اس سے گریز کرنا ، مطالبہ کیا جائے مال قربان کرنے کا تو اس سے بچنا یہ مومن کی شان نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ میں اخلاص اور جذبہ پیدا کرے اور بڑھ چڑھ کر قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یہ ایک حقیقت ہے کہ یورپ میں آپ کی لجنہ مرکزی لجنہ ہے جس وقت سے اجتماع شروع۔