خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 378 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 378

خطابات مریم 378 خطابات مصیبت کے وارد ہونے پر اس سے منہ نہیں پھیریں گی؟ کیا آپ نے یہ عہد نہیں کیا تھا کہ قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کریں گی اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنی ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دیں گی۔آپ جائزہ لیں اپنا کہ اس عہد بیعت پر آپ کس قدر پوری اترتی ہیں کیا اپنے آئینہ میں آپ کو وہ چہرہ نظر آتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو بنانا چاہتے ہیں۔جو ایک احمدی عورت کا چہرہ ہونا چاہئے اگر نہیں تو اپنی اصلاح کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو قرآن وحدیث کی تعلیم کے مطابق بنا ئیں ہمارے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ موجود ہے زندگی کی ہر راہ کیلئے ہدایتیں موجود ہیں ان کو پڑھیں اور ان پر عمل کریں اور دیکھیں کہ آپ خدا تعالیٰ اور اُس کے رسول کی نافرمان تو نہیں بنتیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا کرے کہ اس ملک میں رہتے ہوئے آپ اچھا نمونہ پیش کریں جو دوسروں کی توجہ کھینچنے والا ہو۔اس کے بغیر آپ حقیقی رنگ میں داعی الی اللہ نہیں بن سکتیں جو آ پکی زندگی کی غرض ہے۔(الفضل 10 اکتوبر 1983ء)