خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 371 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 371

خطابات مریم 371 خطابات کرے کہ وہ مجبور ہو جائیں ماننے پر کہ یہ نتیجہ ہے احمدیت قبول کرنے کا تبلیغ بھی ، محبت بھی ، پیار، حکمت اور دلائل سے ہونی چاہئے تا کہ آپ کے دلائل دوسرے کے دل پر اثر کریں آپ کی لجنہ کو ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے باقی سارے یورپ میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں آپ کو کام کے لحاظ سے باقی ساری لجنات کے لئے بھی نمونہ ہونا چاہئے لیکن رپورٹ کی با قاعدگی اور مرکزی لجنہ کے تعلق کے لحاظ سے باقی لجنات کا تعلق زیادہ مضبوط ہے ہر احمدی عورت کو سلسلہ کے لئے ایک مفید کارآمد وجود بنا ئیں۔ہر ایک سے کام لیں ہر ایک کے دل میں کام کرنے کا شوق پیدا کریں۔یو۔کے کی مجلس عاملہ کا فرض ہے کہ یہاں رہنے والی ہر احمدی عورت کو ایک مفید اور کار آمد وجود بنا ئیں۔سب مل کر کام کریں مل کر کوشش کریں اور دعاؤں کے ساتھ اس کے فضل کی طالب ہوں تو انشاء اللہ جلد آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے گا۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔آمین مالی قربانی مالی قربانی دینے سے بلکلی نہ ڈریں یا درکھیں جتنا زیادہ اللہ کی راہ میں دیں گی اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں برکت ڈالے گا۔ساری احمدیت کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے اور 1974ء کا زمانہ ابھی نہیں بھولا۔جن کے گھر جلے ، جن کے گھر لوٹے اُنہوں نے خدا کی راہ میں اموال پیش کئے دیکھئے آج عام لوگوں کی نسبت ان کے پاس زیادہ اموال ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں بڑھ کر اموال دیئے ہیں۔خدا تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں وہ جتنا لیتا اطاعت ہے اس سے زیادہ بڑھا کر واپس کرتا ہے۔سب سے آخر میں میں آپ کو اس طرف زیادہ توجہ دلانا چاہتی ہوں کہ اپنے عہدہ داروں کی مکمل اطاعت کریں۔اسلام کی تعلیم تو اس محور کے گرد گھومتی ہے۔أطِيعُوا اللهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء: 60) اگر اپنے عہدہ داروں کی مکمل اطاعت نہیں کریں گی تو خلافت کے ساتھ بھی آپ کا تعلق مضبوط نہیں ہوگا اور خلافت کی برکت سے آپ پورا فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گی کیونکہ خلیفہ وقت کے مقرر کردہ افسروں یا عہدہ داروں کی اطاعت کرنا خلیفہ وقت کی ہی اطاعت ہے لیکن دوسری طرف میں عہدہ داروں کو بھی یہ نصیحت کروں گی کہ جب وہ نئی بچیوں کو کاموں میں لائیں تو انہیں کام محبت سے سکھائیں ایسی