خطابات مریم (جلد دوم) — Page 372
خطابات مریم 372 خطابات بچیاں شروع میں غلطیاں بھی کریں گی مگر عہدہ داروں کو چاہئے کہ انہیں بڑے پیار سے سمجھا ئیں اور آپ دونوں کے درمیان ایسا اخوت کا مضبوط رشتہ قائم ہو جائے گا جس کو دنیا کی کوئی مضبوط سے مضبوط طاقت بھی نہیں توڑ سکے گی۔پس عزم کریں کام کرنے کا عزم کریں قربانیاں دینے کا اس کی راہ میں عزم کریں اسلام کے احکام پر عمل کرنے کا عزم کریں کہ ہم نے دنیا کی دوسری عورتوں سے زیادہ ترقی کرنی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اسلام کے غلبہ کی خاطر جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود اور مہدی موعود علیہ السلام کو دنیا میں بھجوایا تھا۔اس غلبہ میں ہماری بھی کچھ قربانیاں شامل ہوں تا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو اور جلد سے جلد اسلام کی ترقی کا سورج چڑھتا ہم دیکھیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس راہ میں قربانیاں کرتے چلے جائیں ساری دنیا میں ایک ہی کلمہ لا الہ الا اللہ ہو اور ساری دنیا میں آنحضرت علی کی حکومت ہو اور وہ تخت جو عیسائیوں نے چھین کر اپنے مسیح کو دیا تھا وہ حضرت مهدی موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جائے اور ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں کرنے کی توفیق ملے تا اسلام جلد از جلد دنیا پر غالب آ جائے۔دعائیں کریں اپنی اولاد کے لئے کہ اس سرزمین پر رہتے ہوئے سچا اور پاک اور حقیقی مسلمان بنائے اور آپ کی گودوں سے وہ طارق اور خالد پیدا ہوں جو اسلام کا جھنڈا لے کر دنیا کے کونے کونے میں جائیں۔آمین الفضل 23، 24 ستمبر 1983ء)