خطابات مریم (جلد دوم) — Page 264
خطابات مریم 264 خطابات وفادار، عاجزوں پر رحم کرنے والا ہے۔پس تم بھی وفا دار بن جاؤ اور پورے صدق اور وفا سے دعا کرو کہ وہ تم پر رحم فرمائے گا۔دنیا کے شور و غوغا سے الگ ہو جاؤ اور نفسانی جھگڑوں کا دین کو رنگ مت دو۔خدا کے لئے ہارا ختیار کرلو اور شکست کو قبول کرلوتا بڑی بڑی فتحوں کے تم وارث بن جاؤ۔دعا کرنے والوں کو خدا معجزہ دکھائے گا اور مانگنے والوں کو ایک خارق عادت نعمت دی جائے گی۔دعا خدا سے آتی ہے اور خدا کی طرف ہی جاتی ہے۔دعا سے خدا ایسا نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ تمہاری جان تم سے نزدیک روحانی ختنه ائن جلد 20 لیکچر سیالکوٹ صفحہ 223) (ماہنامہ مصباح فروری 1981ء)۔۔۔۔۔۔W