خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 250 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 250

خطابات مریم 250 خطابات اُن ممالک کے رہنے والوں تک پہنچا۔اسلام کی تبلیغ کو زیادہ مستحکم بنیادوں پر قائم کرنے کیلئے مساجد اور مشن ہاؤسز کی بنیاد رکھی۔سرزمین ناروے میں احمد یہ مشن اور مسجد کا شاندار افتتاح ہوا، نائیجیریا میں مساجد کا افتتاح ہوا اور ایک ہسپتال کی لیبارٹری بلاک کا سنگ بنیا د حضور کے دست مبارک سے رکھا گیا۔اکرہ ( غانا ) میں نو تعمیر شدہ مسجد کا حضور نے افتتاح فرمایا اور ایک ہسپتال کی نئی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا اور سب سے بڑھ کر نئی زمین اور نئے آسمان کے قیام کے لئے سپین کی سرزمین کے لئے ساڑھے سات سو سال کے بعد مسجد کی بنیا د حضور کے ذریعہ رکھی گئی۔وہ سرز مین جہاں تقریباً آٹھ سو سال مسلمانوں نے بڑی شان سے حکومت کی لیکن پھر وہ مغلوب ہوئے اور جبراً نکال دیے گئے یہاں تک کہ ایک بھی مسلمان باقی نہ رہا۔اللہ تعالیٰ نے حضور کو تسلی دی تھی کہ آخر تو حید کی فتح ہے اور توحید کی فتح کا ایک نشان سپین میں مسجد کا سنگِ بنیا د رکھا جاتا ہے۔1924ء میں حضرت مصلح موعود نے بشارت دی تھی کہ بچے مسلمان پھر پہین پہنچے گے اور وہاں اسلام کا جھنڈا گاڑیں گے۔اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت حضور کے حصہ میں رکھی تھی کہ حضور سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد متضرعانہ دعاؤں کے ساتھ رکھیں۔اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول فرمائے اور تعمیر مسجد کے ساتھ انشاء اللہ اسلام کو جو ترقی ہوگی اسے ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور مسلمان پھر کبھی مغلوب نہ ہوں۔وہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں۔سعید روحیں حضرت خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اور پسین کا ایک ایک شخص جن کے آباؤ اجداد کو زبردستی عیسائی بنایا گیا تھا پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو۔سپین میں مسجد کا سنگ بنیا د رکھا جانا اسلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ہے جس پر ساری اُمت مسلمہ جتنی بھی خوشی کا اظہار کرے کم ہے۔(سالانہ رپورٹ 1980 ءصفحہ 23)