خطابات مریم (جلد دوم) — Page 249
خطابات مریم 249 خطابات سید نا حضرت اقدس خلیفہ المسیح الثالث" کی بیرون ممالک سے کامیاب واپسی پر سپاسنامہ حضرت فاریہ اسح الثالف جب 8 نومبر 1980ء کو سالانہ اجتماع کے موقع پر خواتین سے خطاب فرمانے کے لئے تشریف لائے تو حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے تمام نمائندگان اجتماع کی طرف سے حضور کی خدمت میں آپ کی بیرون ممالک سے کامیاب مراجعت پر درج ذیل سپاسنامہ پیش کیا۔سید نا وا مامنا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اور تمام نمائندگان لجنہ اماءاللہ کی طرف سے حضور کی خدمت میں یورپ، امریکہ اور افریقہ کے کامیاب دورہ سے واپسی پر اور چین میں مسجد کی بنیا در کھنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔سید نا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا تھا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔وہ باتیں جو دنیا کو انہونی نظر آتی تھیں۔دنیا نے دیکھ لیا کہ کس شان سے پوری ہوئیں۔سچائی کا آفتاب طلوع ہو چکا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب خدا کی سچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔حضور کا اس سال کا دورہ بھی غلبہ اسلام کی مہم کی ایک منزل تھی حضور نے مسلسل چار ماہ دن اور رات کلمۃ اللہ اور اسلام کی حسین تعلیم کو ان ممالک کے رہنے والوں تک پہنچانے میں صرف کئے۔پریس کانفرنسیں ہوئیں جس کے نتیجہ میں اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام