خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 240 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 240

خطابات مریم 240 خطابات خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مدنظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں“۔الازهار لذوات الخمار صفحہ 53) چنانچہ خلیفہ وقت کی پیش کردہ تحریک پر عمل کرنا دوسرے کاموں سے زیادہ ضروری ہے۔ایک ضروری تحریک جو جماعت کی سب تنظیموں کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے کی گئی تھی وہ بک کلب بنانے اور جماعت کی خواتین تک تفسیر صغیر اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تفسیروں کا پہنچانا تھا۔یہ صحیح ہے کہ احمدی گھرانوں میں تفسیر میں پہلے سے بھی ہونگی اور انصار، خدام اور جماعت کے ذریعہ بھی پہنچی ہوں گی۔مگر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ کو بھی ارشاد فرمایا تھا۔اس میں سر فہرست لجنہ سرگودھا ہے جس نے 18,876 روپے کے ہدیہ سے 78 عدد تفسیر صغیر 124 تفسیر سورہ فاتحہ 130 سورہ بقرہ کی تفسیر 116 سورہ آل عمران کی 108 سورہ نساء وسورہ مائندہ کی اور 118 پانچوں خرید کر تقسیم کیں۔بک کلب میں پانچ ہزار روپے صاحب استطاعت خواتین نے چندہ دیا جس سے بہت سی ایسی بہنوں کو بھی تفسیر میں لے کر دی گئیں جو خود نہ خرید سکتی تھیں۔لجنہ راولپنڈی نے 50 خریدیں 30 کے لئے ہدایات جمع ہو چکی ہیں۔ربوہ 4841 روپے کی تفاسیر ، کراچی نے ایک سو جلد میں خریدنے کا لکھا تھا لیکن کتنے گھروں میں تفسیر پہنچی ہے اس کی کوئی رپورٹ نہیں۔باقی بجنات نے اس طرف توجہ نہیں دی۔حضور ایدہ اللہ نے تفسیریں خریدنے کا اس لئے ارشاد فرمایا تھا کہ بہنیں تفسیر صغیر سے ترجمہ سیکھیں اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تفسیروں کو پڑھ کر اپنا علم بڑھا ئیں۔اسی لئے لجنہ اماءاللہ نے بھی اس سال مطالعہ کتب کے لئے سال میں چھ کتب مقرر کی تھیں۔اکثر لجنات نے اس سلسلہ میں بہت کوشش کی ہے لیکن ان کی کوشش اس حد تک ہے کہ اجلاسوں میں کتب پڑھ کر سنا دی گئیں اور سمجھا دی گئیں۔انفرادی مطالعہ کی رپورٹ کم ہے۔سوائے چند لجنات کے جن میں سے سرفہرست لجنہ ربوہ ہے، پھر لا ہور ، راولپنڈی اور سرگودھا نے تعداد دی ہے۔لجنات سے خط و کتابت اور دوروں کے نتیجہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رپورٹ نہ آنے اور مرکز سے مقامی لجنات کا تعلق نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے۔ہماری جماعتیں زیادہ تر دیہاتی ہیں۔ضلع کی لجنہ کی صدر دورہ کر