خطابات مریم (جلد دوم) — Page 239
خطابات مریم 239 خطابات کیں اور لمبا عرصہ تک قلیل مشاہرہ پر کام کیا۔جب تک طاقت رہی کام نہ چھوڑا۔فَمِنْهُمْ مِّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مِّن يَنْتَظِرُ (الاحزاب: 24) وہ اپنا فرض ادا کر گئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں احسن طور پر اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔لجنہ اماءاللہ نے اپنی زندگی کا ایک سال اور پورا کیا۔تمام کارکنات لجنہ مرکز یہ پوری مستعدی سے سارا سال کام کرتی رہی ہیں اور بہت سی شاخہائے لجنات بھی۔جن لجنات نے اچھا کام کیا اللہ تعالیٰ آئندہ اس سے بھی بڑھ کر ان کو توفیق عطا فرمائے اور جو لجنات ابھی ست ہیں اللہ تعالی آئندہ ان کی اس کمی کو دور فرمائے اور وہ فعال ہوسکیں۔مالی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال ہمارا قدم آگے اُٹھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چار سو بجنات چندہ دہندہ ہیں گو لجنات کی تعداد چھ صد سے زائد ہے مگر قابل فکر یہ بات ہے کہ ان چارسو لجنات میں سے صرف قریباً ایک سو لجنات ایسی ہیں جو اپنے کام کی رپورٹ بھجواتی ہیں۔اگر کوئی لجنہ کام کرتی ہے اور رپورٹ نہیں بھجواتی تو مرکزی لجنہ کو اس کے کام کا کچھ علم نہیں ہوسکتا۔باوجود بار بار خط لکھنے کے، جماعتوں کے صدروں کو توجہ دلانے کے، الفضل میں اعلان کرنے کے، ابھی ہم اس بات میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ سب لجنات کا مرکزی لجنہ سے گہرا رابطہ قائم ہو۔ضلعی سطح پر سب سے زیادہ ضلع سرگودھا اور ضلع سیالکوٹ کی لجنات کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔لجنہ کی تنظیم کو بہتر بنانے کے لئے سال رواں میں عاجز ہ کو بھی چند مقامات پر جانے کا موقع ملا۔ضلعی سطح پر دورے کرنے اور ضلعی انتظام کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی گئی مگر سب ضلعوں نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔اس سلسلہ میں سر فہرست لجنہ گوجرانوالہ ہے۔پھر لجنہ پشاور، سیالکوٹ ، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، نواب شاہ ہیں۔میں نے گزشتہ سال اس طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ دوروں کے علاوہ ضلعی سطح پر یا تحصیل کی سطح پر سال میں ایک یا دو مرتبہ میٹنگ کی جائے جس میں سب دیہات کی عہدہ دار آئیں۔ان کو کام کرنا سکھایا جائے۔اس کی طرف بھی زیادہ توجہ نہیں کی گئی۔ضلع گوجرانوالہ ضلع سرگودھا اور ضلع سیالکوٹ نے ایسی میٹنگیں کی ہیں۔لجنہ اماءاللہ کے بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد حضرت مصلح موعود نے یہ تجویز فرمایا تھا کہ :۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کیلئے جو بھی