خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 138 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 138

خطابات مریم 138 خطابات جس قوم میں تعطل پیدا ہو جائے وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی ہمارے ساتھ ہمارے خدا کا وعدہ ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کو ترقی دے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے دن کو قریب تر لانا ہمارا فرض ہے۔جس کے لئے ہم نے ہر قسم کی قربانیاں دینی ہیں تا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو اورا اپنی اولاد کو بھی ان قربانیوں کیلئے تیار کرنا ہے تا قربانیوں کا ایک تسلسل قائم رہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی برکتیں بھی مسلسل جاری ہیں اس تسلسل کو قائم رکھنے کا ایک ذریعہ وقف زندگی ہے۔مجھے احساس ہے اور خدا کرے کہ میرا یہ احساس غلط ہو کہ وقف زندگی کا جو جذ بہ جماعت میں پہلے تھا وہ کچھ کم ہو گیا ہے جب تک وقف کی روح کو ہم زندہ نہیں رکھتیں ہم منزل مقصود تک پہنچنے میں روک بنتی ہیں اور یہ کام صرف مائیں کر سکتی ہیں۔بچوں میں وقف زندگی کا جذ بہ صرف اور صرف ما ئیں پیدا کر سکتی ہیں بچہ تو ایک صاف ذہن لے کر پیدا ہوتا ہے اس پر خوبصورت نقش پیدا کرنا آپ کا کام ہے۔اگر آپ بچپن سے بچوں کے دلوں میں روپے کی محبت ، دنیا کمانے کی خواہش پیدا کریں گی تو بڑے ہو کر ان کے دلوں میں وقف کا جذ بہ نہیں پیدا ہو گا۔آپ کا بیٹا بڑا ہو کر لاکھوں کمائے۔کتنے دن کیلئے ؟ یہ زندگی فانی ہے اگلی نسل کو یہ بھی علم نہ ہو گا کہ کون تھا ؟ کس کا بیٹا تھا ؟ لیکن وہی بیٹا اگر دین کی خدمت کرے گا تو تاریخ میں اس کا نام محفوظ ہوگا۔آنے والی نسلیں رہتی دنیا تک اس کا نام محبت سے لیں گی ، رشک سے لیں گی ، دعائیں کریں گی۔کونسی زندگی بہتر ہے؟ خود جائزہ لیں اور سوچیں کتنا بڑا کردار ادا کرنا ہے آپ نے تاریخ احمدیت میں۔وقف کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ دنیا کے کاموں سے کوئی واسطہ ہی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہت خوبصورت الفاظ میں اس کی وضاحت فرمائی ہے۔فرماتے ہیں:۔کوئی یہ نہ سمجھ لیوے کہ انسان دنیا سے کوئی غرض اور واسطہ ہی نہ رکھے۔میرا یہ مطلب نہیں ہے اور نہ اللہ تعالیٰ دنیا کے حصول سے منع کرتا ہے بلکہ اسلام نے رہبانیت کو منع فرمایا ہے۔یہ بزدلوں کا کام ہے مومن کے تعلقات دنیا کے ساتھ جس قدر وسیع ہوں وہ اس کے مراتب عالیہ کا موجب ہوتے ہیں کیونکہ اس کا نصب العین دین ہوتا ہے اور دنیا اس کا مال و جاہ دین کا خادم ہوتا ہے۔پس اصل بات یہ ہے کہ دنیا مقصود بالذات نہ ہو بلکہ حصول دنیا میں اصل غرض دین ہو اور ایسے طور پر دنیا کو حاصل کیا