خطابات مریم (جلد دوم) — Page 98
خطابات مریم 98 خطابات مجلہ شائع کیا اور انگریزی میں ایک رسالہ لجنہ سپیکس شائع کیا اس تقریب کی یاد کے طور پر ایک نشان بھی بنوایا۔تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول تو ساری ختم ہو چکی ہے جلد دوم اور جلد سوم ابھی بہت کم فروخت ہوئی اسی طرح اُردو اور انگریزی دونوں مجھے بہت کم فروخت ہوئے ہیں۔ہر عورت اور بچی کو لجنہ اماءاللہ کی تاریخ اور اپنی ماؤں، دادیوں، نانیوں کی قربانیوں اور خدمات کا علم ہونا چاہئے اگر وہ پڑھیں گی نہیں تو ان میں وہ جذبہ بھی پیدا نہیں ہو گا جو ان کی بزرگ خواتین کے دلوں میں تھا۔پس ہر ماں کو چاہئے کہ وہ اپنی بچیوں کو تاریخ لجنہ اماءاللہ ضرور پڑھائے اور تمام لجنات کو ایسا پروگرام بنانا چاہئے کہ ہر احمدی گھرانہ میں یہ کتاب موجود ہو اس سال تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد چہارم شائع کرنے کا پروگرام تھا گو اس کا موادا کٹھا ہو چکا ہے لیکن جس رنگ میں میں چاہتی تھی کہ ہر لجنہ میں جن خواتین نے لجنہ اماءاللہ کی خدمات سرانجام دیں ان کا مفصل تذکرہ آ جائے وہ مکمل حالات لجنات نے نہیں بھیجوائے اس لئے اس جلد کی اشاعت آئندہ سال پر ملتوی کر دی ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ یہاں سے واپس جا کر ہر لجنہ اپنی ان کا رکنات کے جنہوں نے لمبا عرصہ لجنہ اماءاللہ کی خدمات سرانجام دی ہیں تفصیلی حالات لکھ کر بھجوائیں گی گذشتہ جلدوں میں بھی بعض لجنات کو یہ شکوہ ہے کہ جس رنگ میں ان کا ذکر آنا چاہئے تھا نہیں آیا۔ان تین جلدوں میں صرف واقعات رکھے گئے تھے جلد چہارم میں الگ الگ ہر لجنہ کا تذکرہ مع کارکنات کے لایا جائے گا۔اس لئے جلد سے جلد مجھے حالات بھجوائیں تا کہ اگلے اجتماع تک یہ جلد اللہ تعالیٰ کی توفیق سے شائع کی جا سکے۔اُردو اور انگریزی مجلہ میں خلاصہ ہمارے عقائد اور لجنہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور لجنہ کے کاموں سے تعارف کرانے کا ایک بہت اچھا ذریعہ۔ہر لجنہ اماء اللہ کے شعبہ اصلاح وارشاد کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ اپنی ملنے جلنے والیوں میں اس کی تقسیم کریں تا اس کے ذریعہ سے وہ غلط فہمیاں جو ہمارے متعلق مشہور کی جاتی ہیں دور ہوں۔احمد یہ جماعت کی خواتین کی خدمات کا غیر از جماعت خواتین کو علم ہو۔اسی طرح ابھی تک یادگاری نشان جو بنوایا گیا تھا وہ بھی کچھ موجود ہے جس بہن نے ابھی نہ خریدا ہو وہ خرید لے۔بعد میں ان میں سے کوئی چیز نہیں مل سکے گی۔