خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 97 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 97

خطابات مریم 97 خطابات حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مستقل طور پر کام کرنے کا ہے دائرہ خدمت وسیع کرنے کا یہ سلسلہ بلا تفریق مذہب و ملت ہو محض انسانی ہمدردی میں۔اس کی تفصیل حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنی گزشتہ سال کی تقریر میں بیان فرمائی تھی لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے یہ تقریر شائع کروا دی ہے لجنات نے منگوائی تو ہے لیکن بہت کم تعداد میں۔ایک احمدی خاتون بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جو اُسے پڑھے بغیر رہے اس لئے جو بہنیں یہاں آتی ہیں وہ اس کتا بچہ کو خریدیں جس کی قیمت برائے نام صرف پچاس پیسے رکھی گئی ہے اور نمائندگان اپنی لجنات کیلئے لے کر جائیں پھر حضور کے ارشاد کے مطابق شروع سال سے ہی ایک وسیع پر وگرام بنایا جائے اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق کم از کم اس سال ہزار ممبرات لجنہ اماء اللہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔یہ پروگرام ایسا ہے جس میں شہر، قصبہ، گاؤں ہر جگہ کی مبرات آسانی سے حصہ لے سکتی ہیں۔بس مقدم تو یہ تین کام ہیں جو حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں سالِ رواں میں ان کو انجام دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔گزشتہ سال لجنہ اماءاللہ کو پچاس سالہ تقریب مسرت منانے کی توفیق ملی جس میں نہ صرف پاکستان کے نمائندگان نے حصہ لیا بلکہ بیرون پاکستان ممالک سے بھی بہنوں نے شرکت کی۔ان نمائندگان میں سے ایک نہایت ہی مخلص بہن امتہ الحئی صاحبہ جو ڈیٹن لجنہ اماءاللہ کی صدر تھیں یہاں سے جانے کے بعد وفات پاگئیں ان سے مل کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ہر احمدی بہن کا ایمان اور بڑھ جاتا تھا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قوت قدسیہ اور برکت ہی تھی کہ اتنی دور امریکہ میں اتنی مخلص اور فدائی خواتین پیدا ہو چکی ہیں جن کے اندر ہم میں سے کئی ایک سے زیادہ فدائیت اور اخلاص ہے جو اسلام کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔اللہ تعالیٰ امتہ الحئی صاحبہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لجنہ اماءاللہ امریکہ کو ان جیسی مخلص اور انتھک کارکنات عطا فرمائے۔لجنہ کی مطبوعات لجنہ اماء اللہ کے پچاس سالہ دور کی یاد کو زندہ رکھنے کیلئے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے لجنہ اماءاللہ کی پچاس سالہ تاریخ تین جلدوں میں شائع کی