خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 90 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 90

خطابات مریم 00 90 خطابات وقت مدد کرنے کیلئے تیار رہو مدد سے مراد محض پیسے سے مدد نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے مدد کرنے کیلئے رحم دلی اور خوش خلقی اور خوش گفتاری تمہارا وصف ہونا چاہئے۔تمہاری پیشانیوں سے وہ نور چمکے کہ دور سے ہی دیکھ کر انسان کہہ اُٹھے کہ نہ صرف یہ ناصرات الاحد یہ ہیں بلکہ ناصرات انسانیت بھی ہیں۔حضرت مصلح موعود کے اس شعر کو ہمیشہ اپنے مدنظر رکھو۔جب گزر جائیں گے ہم تم پر پڑے گا سب بار ستیاں ترک کرد طالب آرام نہ ہو خدا کرے جب آپ کے عمل کا زمانہ آئے تو آپ حقیقت میں دین کا ستون ثابت ہوں۔آمین۔آپ کے مقرر کردہ پروگراموں کے علاوہ اس سال کے پروگرام میں ناصرات الاحمدیہ کیلئے سائیکل چلانا سیکھنا اور غلیل چلانی سیکھنی نصاب میں رکھی گئی ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ ہر جگہ ناصرات الاحمدیہ کی نگران اس کا انتظام کریں گی۔ماہنامہ مصباح دسمبر 1973ء)