خطابات مریم (جلد دوم) — Page 850
خطابات مریم خواہش کے لئے۔850 پیغامات جماعت احمدیہ کی زندگی میں جو دن بھی طلوع ہوا اس نے اس بات کو ثابت کر دکھایا کہ احمدیت کچی ہے اور اللہ تعالیٰ کی تائید اس کو حاصل ہے۔یہ وہ درخت ہے جو کبھی نہیں سو کھے گا بلکہ پھل دیتا چلا جائے گا اور کوئی زمانہ ایسا نہیں آئے گا جو اس کے پھلوں سے محروم رہے۔یہ نعمت آپ کو بھی اللہ تعالیٰ نے دی اس کو اپنی نسلوں میں جاری رکھنا اور ان کے کردار اور اخلاق اور زندگیوں کو اس کی تعلیم کے مطابق ڈھالنا آپ کا کام اور آپ کا فرض ہے یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ چراغ سے چراغ جلتا ہے جو روشنی آپ کو نصیب ہوئی ہے اس کو ہمیشہ جلتے رکھنا آپ کا کام ہے کبھی نہ بجھے کبھی دھیمی نہ ہو بلکہ روشن سے روشن تر ہوتی چلی جائے اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنا آپ کا بہت بڑا فرض ہے۔ان کو اصلاح کرنے کے لئے خود قربانی دینی پڑے گی۔خودنمونہ بنا ہو گا اور خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے ہر قربانی کرنی ہوگی۔ہر بُرے ماحول سے اُن کو بچانا ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی اور ساری دنیا کے لئے نمونہ بننے کی۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہو جائے میرے گناہ بخش دے اور اچھا انجام فرمائے۔سب بہنوں اور بچیوں کو میرا محبت بھرا سلام پہنچے۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ پاکستان 10-10-1992