خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 849 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 849

خطابات مریم 849 پیغامات لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ کہہ کر بھی بتایا ہے کہ تمہارے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایک اعلیٰ نمونہ کے طور پر ہے وہ کامل انسان ہے جن کی پیروی ہر انسان پر فرض ہے۔ہر اعلیٰ خوبی آپ میں موجود تھی۔آپ کی نقل کرنا آپ کے قدم بقدم چلنے میں ہی نجات ہے پھر اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اگر تم اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنا چاہتے ہو تو میری پیروی کرو۔اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا گویا ایک کامیاب نسخہ ایک آسان راہ اللہ تعالیٰ نے اپنا پیار حاصل کرنے کی خود ہی بتا دی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے چلے جاؤ۔آپ کے اخلاق اپنا ؤ۔آپ کی سیرت کا مطالعہ کرو۔اس رنگ میں اپنے کو رنگین کر و۔تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہو جائے گا۔ہیں :۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اسی غرض سے بھجوایا ہے۔آپ خود فرماتے ایسا ہی یہ عاجز بھی اسی کام کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا قرآن شریف کے احکام بہ وضاحت بیان کر دیوے“۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی سے زیادہ کتا بیں لکھیں جو قرآن مجید کی تفسیر پر مشتمل ہیں اور جواب 23 جلدوں میں شائع ہو چکی ہیں ایک لہریں مارتا ہوا سمندر ہے علم قرآن کا۔اپنا علم بڑھانے کے لئے ان پر عمل کر کے اپنی اصلاح کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک جو اُردو پڑھنا جانتا ہے وہ ان کتابوں کو پڑھے ، سمجھے ،غور کرے ، عمل کرے ان کے مطابق اپنی اصلاح کرے بلکہ دوسروں کے لئے نمونہ بنے اور دعائیں کرتا رہے کہ تو اپنے خاص فضل سے اس مقصد کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما جس مقصد کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔آپ پر تو دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس شہر اور ملک کی جماعت میں سے بنایا ہے جہاں خدا تعالیٰ کا فرستادہ ظاہر ہوا جس کی مٹی کے ذرہ ذرہ کو اللہ تعالیٰ نے برکت دی ہے۔پس نمونہ نہیں نہ صرف اپنے ملک کی خواہش کے لئے بلکہ ساری دنیا کی