خطابات مریم (جلد دوم) — Page 851
خطابات مریم 851 پیغامات لجنات اماءاللہ جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کے نام ایک خصوصی پیغام 1995ء سید نا حضرت امام جماعت احمدیہ الرابع کے خطبہ جمعہ بتاریخ 3 نومبر 1995ء کے ذریعہ بہنوں نے سن لیا ہو گا کہ تحریک جدید اپنی عظمت اور وسیع ذمہ داریوں کے باعث جملہ جماعتوں کی خصوصی توجہ کی مستحق ہے۔اس خصوصی تحریک میں بفضل خدا لجنات بھی بھر پور حصہ لے رہی ہیں۔تا ہم حالات متقاضی ہیں کہ بجنات پہلے سے زیادہ تعاون کریں۔ہر گھر کے بچوں کی طرف سے بھی وعدے پیش کئے جائیں۔زیادہ سے زیادہ بہنیں خصوصی معاونات میں شامل ہونے کی کوشش کریں۔جس میں شمولیت کا معیار کم از کم 500 روپے سالانہ ہے۔وعدہ جات پیش کرنے کے معابعد وصولی کی بھر پور کوشش کی جائے۔اللہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو اور حسنات دارین سے نوازے۔آمین (صدر لجنہ اماءاللہ پاکستان )