خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 721 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 721

خطابات مریم 721 پیغامات کے لئے غیرت رکھنے والی ، سب سے زیادہ سچ بولنے والی ، سب سے زیادہ جھوٹ سے نفرت کرنے والی ، سب سے زیادہ محنت کرنے والی ، سب سے زیادہ اپنی ذمہ داری کو جو اسے دی جائے ادا کرنے والی ،سب سے زیادہ وقت کی پابند میں ہوں۔یہ جذ بہ مسابقت ہے جو ہم نے اپنی ناصرات میں پیدا کرنا ہے اور اگر ہماری مائیں اور لجنہ اماءاللہ کی عہدہ دار اپنی ناصرات میں یہ جذبہ پیدا کر دیتی ہیں اور بچیاں بھی اس پر عمل کرنے لگتی ہیں تو یقیناً جس مقصد سے ناصرات الاحمدیہ قائم کی گئی ہے ہم اس کو پورا کرنے والی ہوں۔پیاری بچیو! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگیوں میں برکت دے اور آپ بڑی ہو کر اپنی پہلی نسل سے زیادہ قربانیاں دینے والی ہوں۔اپنی اپنی عمر کے مطابق جو کچھ آپ کو سکھایا جائے سیکھیں اور دعا کیا کریں اپنے رب سے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اللھم آمین خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 4-10-1984