خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 720 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 720

خطابات مریم 720 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان 1984ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیاری ناصرات الاحمدیہ السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه میں چشم تصور سے آپ کو اپنے اجتماع کے لئے اکٹھی ہوتا دیکھ رہی ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک میں ایک شوق ہے کہ میں ہر اس مقابلہ میں جس میں میں شریک ہو رہی ہوں اوّل آؤں۔پیاری بچیو! اللہ تعالیٰ یہ حسین اجتماع منعقد ہونا مبارک کرے اور آپ کی عہدہ داروں کو توفیق دے کہ وہ آپ کی صحیح تربیت کریں اور صحیح راہیں ترقی کرنے کی آپ کو دکھا ئیں۔میری بچیو! یہ اجتماع صرف اس لئے نہیں منعقد ہوتے کہ کوئی تلاوت قرآن کے مقابلہ میں اول آ جائے ، کوئی نظم میں اول آ جائے ، کوئی تقریر میں اوّل آ جائے یہ سب تو مختلف سیٹرھیاں ہیں جن پر چڑھ کر آپ نے بلندیوں کو حاصل کرنا ہے جس طرح پہلی جماعت پاس کئے بغیر آپ دوسری میں نہیں جاسکتیں اور دوسری پاس کئے بغیر تیسری میں نہیں جاسکتیں یہی طریقہ ہر ترقی کے میدان کے حاصل کرنے کا ہے۔قربانی اور عمل کے بغیر آپ ترقی کی آخری منزل کو نہیں پہنچ سکتیں اور زبان اور عمل کی روح پیدا کرنے کے لئے ہی یہ اجتماع منعقد کئے جاتے ہیں تا آپ میں ایک دوسرے سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو ہر لڑکی میں یہ جذ بہ ہو کہ جب بھی جماعتی قربانی کا مطالبہ ہوگا میں اس میں سب سے آگے ہوں اگر وقت کی قربانی کا مطالبہ ہو تو میں سب سے بڑھ کر ہوں ، اگر یہ دیکھا جائے کہ کون سب سے با اخلاق ہے تو میں ہوں، کون سب سے زیادہ صحیح قرآن مجید پڑھنے والی، زیادہ سے زیادہ سورتیں حفظ کرنے والی ،ترجمہ سیکھنے والی ہے تو میرا نام سب سے آگے ہو۔سب سے زیادہ صفائی پسند، سب سے زیادہ دین