خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 445 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 445

خطابات مریم 445 خطابات بڑا اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اُس نے دو سال کے وقفہ کے بعد ہمیں اجتماع منعقد کرنے کی توفیق دی۔گو اس سال گزشتہ سال کی نسبت نمائندگان کی تعداد میں بھی کمی رہی۔مجالس کی تعداد میں بھی 1983ء میں 1085 نمائندگان بیرون از ربوہ تشریف لائی تھیں۔اب 911 ہیں گویا 174 کی کمی ہے۔1983ء میں جو مجالس یہاں آئی تھیں وہ 482 تھیں اور اس سال 348 گویا 134 کی کمی رہی لیکن ہم امید کرتی ہیں کہ آئندہ اجتماع میں اپنی مستیاں دور کریں گی اور ضلعی صدر ان بھی کوشش کریں گی کہ ہماری کوئی ایک مجلس بھی مرکز سے غیر حاضر نہ رہے جو آ ئیں گی نہیں ان کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس کس بات کی نصیحت کی گئی ہے کن باتوں کے کرنے کو کہا گیا ہے۔کیا لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔کیا پروگرام بنائے گئے ہیں ان کا عمل کیسے ہوگا اور جو نمائندگان آئی ہیں ان کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اُن بہنوں تک یہ باتیں پہنچائیں جو اجتماع میں نہیں آئیں۔خاص طور پر حضور کے پیغام کو۔اے میرے اللہ ! ہم کمزور ہیں ، ہم بے کس ہیں۔ہم میں ہمت پیدا کر کہ ہم اپنی کمزوریوں کو دور کریں اور تیرے کہنے پر چلیں جو تیرے مامور کے ساتھ ہم نے عہد بیعت باندھا ہے اُس کو پورا کر نے والے ہوں۔تیری راہ میں جو بھی مصیبت یا تکلیف آئے اُسے برداشت کرنے والے ہوں۔تیری راہ میں ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہیں اور ہر تکلیف کو بشاشت سے قبول کریں۔ہم تیری ناچیز بندیاں ہیں تم ہمیں نہ چھوڑ یو، نہ چھوڑ یو۔اے میرے مولا ہمیں کبھی نہ چھوڑ یو۔دعا کریں اپنے پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت کے لئے لمبی عمر کے لئے اپنے مقاصد میں کامیابی کے لئے اور یہ کہ ہماری طرف سے آپ کو خوشی کی خبریں ملیں اور اپنے کو اہل بنائیں ہر ذمہ داری کو سنبھالنے کے لئے۔یہ عارضی جدائی جلد دور ہو کہ اب دل میں طاقت نہیں رہی۔تیرے دین کی سر بلندی کے لئے اور خدمت کے لئے آپ نے یہ عارضی جدائی اختیار کی ہے۔میرے خدا تو انہیں کامیاب کر۔ہماری کوششوں میں برکت ڈال کہ کوشش تبھی کا میاب ہوتی ہے جب تیرا فضل شامل ہو اور نتیجہ بھی اُسی وقت اچھا نکلتا ہے جب تو چا ہے۔اے ابن فارس کی جسمانی اور روحانی بیٹیو! اپنی ذمہ داری کو ادا کرو تا خدا کی رضا حاصل کر سکو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ