خطابات مریم (جلد دوم) — Page 444
خطابات مریم 444 خطابات آپ کے ماننے والوں کو طوفان کی لہروں سے نجات نہیں دی۔اُس زمانے میں جب فرعون کا یہ حکم تھا کہ لڑ کے ذبح کر دیئے جائیں اور لڑکیاں زندہ رکھی جائیں۔ایک عورت ہی تھی جسے خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی ہوئی کہ اپنے بیٹے کو بکس میں بند کر کے دریا میں بہا دے۔جب بھی میں قرآن کریم میں اس واقعہ کو پڑھتی ہوں تو دل میں بڑا شدید احساس ہوتا ہے کہ حیرت انگیز ایمان تھا حضرت اُم موسی کا۔ذرا ایک ماں کے دل کے جذبات کو سامنے رکھ کر دیکھیں کہ کوئی آپ کو کہے کہ دریا میں پھینک دو اور اس کو کچھ پتہ نہیں کہ ڈوب جائے گا یا کیا ہوگا۔لیکن خدا کی وحی کو انہوں نے پورا کیا۔اللہ تعالیٰ نے پھر کتنے فضل نازل کئے اور یقیناً جتنے فضل اس قوم پر نازل ہوئے وہ اُسی قربانی کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ایسا ایمان پیدا کرنا ہے زندہ ایمان اُس قادر مطلق ہستی پر ایسا ایمان پیدا کرنا ہے۔اپنے پیارے رب پر۔فضلوں کی بارش ہوتی رہی ہے اور ہوتی چلی جارہی ہے۔کیا اس خدا نے حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب سے نہیں بچایا کہ قوم نے آپ کو صلیب پر چڑھا دیا تھا اور پھر اس کے ماننے والوں کو تین سو انیس سال غاروں میں نسلاً بعد نسل قربانی کے نتیجہ میں ان کا ساتھ چھوڑا ؟ اور پھر سب سے بڑھ کر انسانیت کے نجات دہندہ خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قربانی دینے والوں کے ناموں کو ابد الآباد تک زندہ کر دیا۔میری بہنو! جو اس سے وفا کرتا ہے وہ اُس سے بے وفائی نہیں کرتا۔اس کی نصرت اور پیار کی طلبگار رہیں اور اپنا جائزہ لیں اپنے دلوں کو ٹولیں کہ کیا اس کے ہر حکم کو مان رہی ہیں؟ یہ پردہ میرا بنایا ہوا حکم نہیں، خلیفہ وقت کا بنایا ہوا حکم نہیں اور جب اپنے جائزہ لینے کے بعد دیکھیں کہ ہم اب تک بعض احکام سے غافل رہی ہیں۔اصلاح کریں اور اس کے فضل کو جذب کرنے کے لئے جو عہد اس کے ساتھ باندھا ہے اس کو نبھا ئیں کیونکہ بیعت کرنا اللہ تعالیٰ سے عہد باندھنا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح: 11) اس عہد پر پوری اُتریں۔اپنی کمزوریوں کو دور کریں۔اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کریں۔دین کے علم سے دلوں کو منور کریں۔آپ کے گھروں میں دین کا چرچا ہو صرف زبانی نہیں عمل کے ذریعہ سے۔پھر دیکھیں نصرت الہی کے نظارے آپ کو قدم قدم پر نظر آئیں گے۔