خطابات مریم (جلد دوم) — Page 446
خطابات مریم 446 خطابات ہو۔اس سے زیادہ کہنے کی تاب اپنے دل میں نہیں رکھتی اور السلام علیکم کا تحفہ پیش کرتے ہوئے اس اجتماع کے خاتمہ کا اعلان کرتی ہوں اور اپنی بہنوں اور بچیوں کو خدا حافظ کہتی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے پہنچائے۔ایک نیا عزم، ولولہ، ایک نیا جوش ، ایک امنگ کام کرنے کی یہاں سے لے کر جائیں۔ایسا کہ جنہیں پیچھے چھوڑ کر آئی ہیں۔خدا کرے کہ میری یہ آواز سدا بصحرا ثابت نہ ہو اور آپ کو یہاں سے جانے کے بعد اپنے میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔(ماہنامہ مصباح جنوری 1986ء)